فقہ شافعی سوال نمبر – 0121
سوال نمبر/ 0121
لنگی پہن کر امامت کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: جس لباس میں آدمی نماز پڑھ سکتا ہے اس میں امامت بھی کر سکتا ہے۔
نمازیوں کے لیے حکم خداوندی ہے اچھے کپڑے پہنیں، زیب و زینت کے ساتھ جائیں، با ادب با خشوع جائیں، کہ احکم الحاکمین کا دربار ہے۔
لباس کے سلسلے میں عرف کا اعتبار کیا جائےگا۔ جس ماحول میں لنگی مہذب لباس تصور ہوتی ہو، اور اس علاقے کے عام شرفا اس کو پہنتے ہوں تو اس لباس میں نماز پڑھنا پڑھانا دونوں صحیح ہیں۔