فقہ شافعی سوال نمبر – 0128
سوال نمبر/ 0128
اگر کسی لڑکی کی عمر تقریبا 19/ سال ہو لیکن اب تک اسے حیض نہ آیا ہو اور نہ احتلام ہوا ہو، تو کیا ایسی لڑکی پر روزے اور نمازیں فرض ہیں؟
جواب:۔ لڑکوں اور لڑکیوں کی بلوغت کے لیے تین علامتیں ہیں۔(1)حیض آجائے
(2)حاملہ ہوجائے،
(3)پندرہ سال کی عمر مکمل ہوجائے۔
اس میں سے کوئی ایک علامت پائی جائے تو وہ بالغ تصور کیا جائے گا، اس لڑکی میں تیسری علامت پائی جارہی ہے، لہذا ایسی لڑکی پر نمازیں اور روزے فرض ہوں گے.
————–
ویعرف البلوغ بامور… الثالث باستکمال الخامسة عشرۃ من العمر بالسنین القمریة اذا لم یحصل الاحتلام اوالحیض (الفقہ المنھجی1/77) (تحفۃ المحتاج2/262)