درس قرآن نمبر 0723
سورة الانعام– آيت نمبر 065-066-067(مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
سورة الانعام– آيت نمبر 065-066-067(مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
سورة الانعام– آيت نمبر 054-055(مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
سوال نمبر/ 0028
مسجد میں کھانے پینے کا شرعا کیاحکم ہے؟
جواب:۔ حضرت عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مسجد میں روٹی اور گوشت کھاتے تھے۔(سنن ابن ماجہ:3300)
اس دلیل کی بناء پر علماء نے مسجد میں کھانے پینے کی اجازت دی ہے. البتہ مسجد میں کھانے پینے سے احتیاط بہتر ہے.اور اگر کھانے کی نوبت آجائے تو دسترخوان بچھانے کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ فرش گندانہ ہو. اور کھانے کے ذرات کچھ باقی نہ رہے ۔
—————
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں
لا باس بالاکل والشرب فی المسجد و وضع المائدۃ فیه وغسل الید فیه ۔(فتاوی للنووی:126)
امام زرکشی رحمة الله عليه فرماتے ہیں۔
یجوز اکل الخبز و الفاکہة و البطیخ و بغیر ذالك فی المسجد۔ (اعلام الساجد باحکام المساجد:232)
وینبغی ان یبسط شیئا و یحترز خوفا من التلویث لئلا یتناثر شئي من الطعام فتجتمع علیه الھوام۔ (اعلام الساجد باحکام المساجد:232)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
مكۃ المكرّمہ اردو ترجمہ
سورة الانعام– آيت نمبر 053(مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
سوال نمبر/ 0027
نماز میں عورت کے لیے ستر کتنا ہونا ضروری ہے؟
جواب:۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے "ولا یبدین زینتھن الا ما ظھر منھا”(سورہ نور/31)
یعنی عورتیں اپنے جسم کی زینت کو ظاہر نہ کریں سوائے ان اعضاء کے جو ظاہر ہوتے ہیں۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ اس آیت میں ” الا ما ظھر منھا” کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد چہرہ اور ہتیلیاں ہیں (اضواء البیان:27/28)
امام قرطبی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں
"الا ما ظھر منھا” سے مراد چہرہ اور ہتیلیاں ہیں جو عادۃ اور عبادت میں ظاہر ہوتی ہیں. لہذا نماز اور حج میں چہرہ اور ہتیلیاں ستر میں داخل نہیں ہیں۔ (الجامع لاحکام القرآن :6/331)
اس تفصیل کی روشنی میں فقہاء فرماتے ہیں کہ نماز میں عورت کے لیے چہرہ اور ہتیلیوں کے علاوہ پورا بدن ستر ہے۔ لہذا ان دو اعضاء کے علاوہ بدن کا کوئی بھی حصہ ظاہر ہوجائے تو نماز درست نہیں ہوگی۔
————–
شیخ سلیمان جمل رحمة الله عليه ) ہیں:
انه لما دل الدلیل علی ان عورۃ الانثی بالنسبة الی الاجانب جمیع بدنھا و باالنسبة الی المحارم ماعدا سرتھا و رکبتھا تعین ان تکون الایة واردۃ فی شان الصلاۃ (حاشیۃ الجمل:2/133)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب (وائیس آف بھٹكلیس)