پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0366
مطلق نفل نمازوں کو باجماعت پڑهنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت انس رض فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک دعوت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے کے بعدمجھ سے فرمایاکہ کیامیں تم کونمازنہ پڑھاوں؟ توحضرت انس فرماتے ہیں کہ میں کھڑاہوگیاتوآپ نے نمازپڑھائی.میں اوربچے آپ کے پیچھے کھڑے ہوگئے اورعورتیں ہمارے پیچھے کھڑی ہوگئیں. (بخاری:380)
صاحب تحفۃ الاحوزی نے اس حدیث کے ضمن میں فرمایاکہ گھروں میں نفل نمازباجماعت پڑھناجائز ہے.مذکورہ دلیل کی بناء پرفقہاء فرماتے ہیں کہ مطلق سنت اوران سنت نمازوں کوجماعت کے ساتھ اداکرناجائزہے جن میں جماعت مسنون نہیں ہے.
قال الامام النووي : وضَرْبٌ) لا تُسَنُّ لَهُ الجَماعَةُ لَكِنْ لَوْ فَعَلَ جَماعَةٌ صَحَّ.. (١)
يُسَنُّ فُرادى كانَ أحْسَنَ، فَإنَّ السُّنَّةَ أنْ لا يَكُونَ فِي جَماعَةٍ وإنْ جازَ بِالجَماعَةِ بِلا كَراهَةٍ لِاقْتِداءِ ابْنِ عَبّاسٍ بِالنَّبِيِّ – ﷺ – فِي بَيْتِ خالَتِهِ مَيْمُونَةَ فِي التَّهَجُّدِ.. (٢)
_____________(١) المجموع (٥/٤)
(٢) مغني المحتاج (٤٥٠/١)
*تحفة الأحوذي (٢٤/٢)
پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0365
جس شخص کوپیشاب کے قطرے وقتافوقتاگرتے رہتے ہوں۔ ایساشخص احرام کی حالت میں انڈرویریالنگوٹ پہن سکتاہے یانہیں؟
جواب: اگرکسی شخص کو پیشاب کے قطروں کے نکلنے کامرض ہوتواس کے لیے حالت احرام میں پیشاب کے قطروں کوروکنے کے لئے کسی ایسی چیزکے استعمال کی گنجائش ہے جس سے اس کے پیشاب کے قطرے اس کے جسم اوراحرام کونہ لگ سکے،لہذااگر معمولی کپڑاباندھنے سے رک سکتے ہیں توپھراس سے بڑھ کرلنگوٹ یا کوئی اورچیزاستعمال نہیں کرسکتے،اس لئے کہ اصل پیشاب کے قطروں سے احرام اوربدن کوبچاناہے،اس اعتبار سے جس چیزسے یہ مقصدحاصل ہوسکتاہے اس کوچھوڑکرکسی اورچیزکےاستعمال کی گنجائش نہیں ہوگی.
اوربقدرضرورت کسی کپڑے یالنگوٹ کواستعمال کرنے کی صورت میں نہ اس پرفدیہ واجب ہوگااورنہ وہ فعل حرام کامرتکب ہوگا.
يباح للحاجة ولا حرمة فيه ولا فدية، وهو لبس السراويل؛ لفقد الإزار والخف المقطوع لفقد النعل، وعقد خرقة على ذكر سلس لم يستمسك بغير ذلك(١)
_____________(١)شرح المقدمة الحضرمية (٦٦٧/١)
*اعانة الطالبين (٢٠٥/٢)
پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0364
حاملہ سے وطی کا کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت جدامہ بنت وہب الأسدية رض فرماتی ہیں کہ انهوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا : میں نے یہ ارادہ کیا کہ لوگوں کو غیلہ سے منع کروں یہاں تک کہ مجهے اس بات کا علم ہوگیا کہ اہل روم اور فارس غیلہ کرتے ہیں لیکن ان کی اولاد کو کوئ نقصان لاحق نہیں ہوتا ہے (مسلم 3564)
مذکورہ حدیث سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابتداءً غیلہ سے منع کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن جب کسی نقصان کو اس میں نہیں پایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع نہیں کیا اور علامہ ماوردی رح نے لفظ غیلہ کاایک مطلب حاملہ سے وطی کرنابیان کیا ہے لہذاحاملہ عورت سے وطی جائزہے.
البتہ فقہاء کرام نے یہ بات نقل کی ہے کہ اگر حاملہ عورت سے وطئ کرنے میں بچے کو کسی تکلیف کا اندیشہ نہ ہو تو جائز ہے لیکن اگر تکلیف کا اندیشہ ہو تو مکروہ ہے اور اگر غالب گمان ہوتو اس صورت میں وطئ کرنا حرام ہے. (نهاية المحتاج 6/209) (الحاوي الكبير11/199) (فتاوي اللجنة الدائمة18/247)
ونَهى عَنْهُ مَعَ قَوْلِهِ فِي الغِيلَةِ: «أرَدْتُ أنْ أنْهى عَنْها ثُمَّ عَرَفْتُ أنَّ الرُّومَ لا يَضُرُّهُمْ» يُرِيدُ فِي الحَمْلِ الحادِثِ مِنهُ فَدَلَّ ذَلِكَ مِن قَوْلِهِ ومِن إقْرارِهِ عَلى أنَّهُ لا يَتَنافى فِي اجْتِماعِ الحَيْضِ والحَمْلِ (الحاوي الكبير11/199)
پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0363
نماز پڑھنے کے لیے عورتوں کا ستر کتنا ہے اگر ستر کهلا ہوتو نماز ہوگی؟
جواب: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالی بالغہ کی نماز کو ستر کے ساتھ ہی قبول کرتے ہیں (أبو داؤد 641)
الله تعالى فرماتے ہیں : اور عورتیں اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر اس میں سے جوحصہ ظاہر ہوتا ہے (سورہ نور 31)
علامہ ابن کثیر اس آیت کی تفسیر میں لکها ہے کہ حضرت عبداللہ ابن عباس الاماظھرکے متعلق فرماتے ہیں کہ اس سے مراد چہرہ اور ہتهیلی ہے۔ کہ یہ دونوں عضونمازمیں سترنہیں ہیں. (تفسیرابن کثیر:6/145)
چنانچہ فقہاء کرام نے اس آیت وحدیث کی روشنی میں استدلال کیا ہے کہ عورت کے لئے نماز میں ستر مکمل بدن ہے سوائے چہرے اور ہتھیلی کے. لہذاان دونوں عضو کے علاوہ بدن کا کوئ عضویابعض حصہ کهلا رہا تو نماز صحیح نہیں ہوگی ۔
(المجموع166/3)
(فتح العزيز 4 / 83)
فان انكشف شئ من العورة مع القدرة لم تصح صلاته)
(المجموع166/3)
وعورة الحرة جميع بدنها الا الوجه واليدين إلى الكوعين وظهر القدم عورة في الصلاة (فتح العزيز 4 / 83)
(المجموع166/3)
(فتح العزيز 4 / 83)
پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0362
بچے کی پیدائش پر کوئی عورت بچے کے کان میں اذان دینا چاہے تو اسکی اجازت ہے یا نہیں ؟
جواب: حضرت ابورافع رض فرماتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوحضرت حسن رض کی پیدایش کے وقت ان کے کان میں اذان دیتے ہوے دیکھا (سنن ترمذی :1514)
حضرت حسين بن علي رضي الله عنه فرماتے ہیں كه رسول الله صلي الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا جس کسی کے یہاں کوئی بچہ پیدا ہو پھر وہ اسکے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہے تو اسکو ام صبیا ( ایک قسم کی بیماری) نقصان نہیں پہونچائے گی (عمل الیوم واللیلة 623)
مذکورہ حدیث سےفقہاء نے استدلال کیا ہے بچے کے ایک کان میں اذان اور دوسرے کان میں اقامت دینا سنت ہے نیز عورت کے اذان دینے سے بھی سنت حاصل ہوگی،لہذا عورت اذان دے سکتی ہے- (المجموع 334/8)
پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0361
والد اپنی حیات میں جائیداد تقسیم کرناچاہے توکیا اسے میراث میں متعینہ حصوں کے اعتبارسے تقسیم کرناچاہیے؟یامذکرومؤنث میں برابری شرط ہے؟
جواب: اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں : مردوں کے لئے حصہ ہے اس چیز میں سے جس کو ماں باپ اور بہت نزدیک کے قرابت دار چهوڑ جاویں (سورہ نساء. .7)
مذکورہ آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ اولاد والدین کے انتقال پر ان کے چهوڑے ہوئے مال کی وارث ہوتی ہے.اسی وجہ فقہاء کرام نے وراثت تقسیم کرنے اوروارثین کااپنے مورث کے مال کامالک بننے کے لیے مورث(جس کی میراث ہے ) کا مرنا شرط قراردیا ہے لہذا مورث کی زندگی میں میراث تقسیم کرنا صحیح نہیں ہے البتہ باپ اپنے زندگی میں هبہ، هدیہ،یا موجودہ مال سے کسی چیز کو خرید کر دینے کے ذریعہ تقسیم کرسکتاہےاور جب زندگی میں تقسیم کرے تو بیٹا اور بیٹی کے درمیان برار دینا سنت ہے اور زندگی میں کم زیادہ دینا مکروہ ہے لہذا اگر کوئ شخص اپنی زندگی میں میراث میں مقررحصوں کے اعتبارسے کمی زیادتی کے ساتھ تقسیم کرے تو اس کی بھی گنجائش ہے
وأمّا شُرُوطُ الإرْثِ فَهِيَ أرْبَعَةٌ أيْضًا: أوَّلُها: تَحَقُّقُ مَوْتِ المُورَثِ، …..(١)
فِي كَيْفِيَّةِ العَدْلِ بَيْنَ الأوْلادِ فِي الهِبَةِ، وجْهانِ. أصَحُّهُما: أنْ يُسَوِّيَ بَيْنَ الذَّكَرِ والأُنْثى. (٢)
_____________(١) مغني المحتاج (١٠/٤)
(٢) روضة الطالبين (٣٧٩/٥)
*السراج الوهاج (٣٠٨)
پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0360
بعض جگہوں پرجنازہ قبرستان لے کرجاتے وقت لوگ بلندآواز سے کچھ اذکار پڑھتے ہیں.اس کا شرعا کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت قيس بن عباده رضي الله عنه فرماتے ہیں رسول اللہ صلي الله کے اصحاب جنازہ کے وقت بلند اواز کرنے کو ناپسند کرتے تھے (سنن کبری للبیہقی 7182)
اور مصنف ابن ابی شیبہ کی ایک روایت میں ہے ابن عمر رضي الله عنه نے ایک شخص کو لے جاتے وقت بلند اوازسے استغفر اللہ کہتے ہوئے سنا تو انہوں نے فرمایا اللہ اسکی مغفرت نہ کرے (11192)
فقہاء نے ان احادیث کی بناء پر یہ استدلال کیا ہے کہ جنازہ لے جاتے وقت خاموشی اختیار کرے، ذکر وغیرہ بھی بلندآوازمیں نہ کرے ،بلکہ موت اور موت کے بعد والی زندگی اوردنیا کے فنا ہونے کو یاد کرے کہ موت کے آنے کے بعد اسکی دنیا کی زندگی ختم ہوگی البتہ آہستہ اواز سے ذکر اور تلاوت قران میں مشغول رہناسنت ہے-
وَيُكْرَهُ) (اللَّغَطُ) بِفَتْحِ الْغَيْنِ وَسُكُونِهَا وَهُوَ ارْتِفَاعُ الْأَصْوَاتِ (فِي) سَيْرِ (الْجِنَازَةِ) لِمَا رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ أَنَّ الصَّحَابَةَ – ﵃ – كَرِهُوا رَفْعَ الصَّوْتِ عِنْدَ الْجَنَائِزِ وَالْقِتَالِ وَالذِّكْرِ، وَكَرِهَ جَمَاعَةٌ قَوْلَ الْمُنَادِي مَعَ الْجِنَازَةِ اسْتَغْفِرُوا اللَّهَ لَهُ، ( نهاية المحتاج 23/3)
پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0359
کیا اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرنا ضروری ہے ؟
جواب: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کا شانہ کهائے پهر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی اور وضو نہیں کئی (مسلم 354)
فقہاء کرام نے اس حدیث سے استدلال کیا ہے کہ بکری اور اونٹ وغیرہ کا گوشت کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا لیکن وضو کرنا مستحب ہے اور جس روایت میں اونٹ کا گوشت کهانے سے وضو کاتذکرہ ہے اس سے مراد ہاتھ وغیرہ کا دهونا ہے یعنی وضو لغوی مراد لیا ہے (البيان 1/194) (المھذب مع المجموع:2/69)
پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0358
احرام کی حالت سر مندھانے سے پہلے اگر کسی کا انتقال ہوجائے تو اس شخص کا سر مندھانا ضروری ہے ؟
جواب: حضرت ابن عباس رضی اللہ فرماتے ہیں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ تھے ایک شخص اونٹ پر سے گڑا اور مرگیا تو اللہ کے نبی نے فرمایا اسکے سر کو نہ ڈھاکو (بخاري 1265)
فقہاء نے اس حدیث کی روشنی میں یہ مسئلہ بیان کیا ہے اگر کسی کا احرام کی حالت میں انتقال ہوجائے تواسکے بالوں میں سے کچھ بھی بال نکالنا حرام ہے۔
لہذااس کو بغیرسر مندھائے ہی دفن کیا جاے گا.نیز کفن پہناتے وقت اسکے سر کو کھلا رکھنا ضروری ہے.
إذَا مَاتَ المحرم والمحرمة حرم تطييبه وأخذ شئ مِنْ شَعْرِهِ أَوْ ظُفْرِهِ وَحَرُمَ سَتْرُ رَأْسِ الرجل (المجموع 5/ 162)
پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0357
بیوی کے انتقال پر شوہر بیوی کو غسل دے سکتا ہے؟
جواب: حضرت اسماء بنت عمیس رض سے مروی ہے کہ حضرت فاطمہ رض کے انتقال کے بعد انھیں غسل دینے میں حضرت علی رض شریک تھے (معرفۃ السنن والاثار:7357)
اس دلیل کی بناء پرفقہاء نے کسی عورت میت کوغسل دینے کے لئے اس کے شوہرکوغسل کی اجازت دی ہے.لہذاشوہرکے لئے اپنی بیوی کوغسل میت دینا جائز ہے.البتہ بہتر یہ ہے کہ عورت میت کوعورتیں ہی غسل دیں.
وَيُغَسِّلُ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ إذَا مَاتَتْ، وَالْمَرْأَةُ زَوْجَهَا إذَا مَاتَ، وَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ: تُغَسِّلُ الْمَرْأَةُ زَوْجَهَا، وَلَا يُغَسِّلُهَا، (الأم 1/311)