اتوار _29 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0302
عورتوں کے لیے دوران نماز اپنے پیروں میں موزے پہننا ضروری ہے؟
جواب: حضرت ام سلمہ رض نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا ایسی عورت جس کے پاس ازار نہ ہو وہ صرف قمیص پہن کراوردوپٹہ اوڑھ کر نماز پڑھ سکتی ہے توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! جب کہ وہ قمیص اتنا لمبا ہوکہ وہ قدم کے ظاہری حصہ کو بھی چھپالے, (سنن ابی داود:630)
اس حدیث کی روشنی میں امام شافعی رح نے یہ استدلال کیا ہے کہ عورت کے قدم کا ظاہری حصہ بھی نماز کے لیے ستر میں شامل ہے.اسی بناء پر عورت کے لیے نماز میں اپنے قدم کے اوپری حصہ کوچھپانا ضروری ہے چاہے موزہ پہن کرچھپاے یا کپڑا لپیٹ کرچھپاے.
البتہ بہتر یہ ہے کہ مکمل قدم کوچھپالیا جاے جس کے لیے عورت نماز سے قبل موزے پہن لے تاکہ اس کے دونوں قدم چھپ جاے.
اتوار _29 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال.نمبر/ 0300
عورت کے لیے اپنے پیر میں سونے کی چین پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت ابوموسی اشعری رض سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے میری امت کی عورتوں کے لیے سونا اورریشم حلال کردیا ہےاورمردوں پرحرام کیا ہے (نسائی :5151)
اس حدیث کی روشنی میں فقہاء فرماتے ہیں کہ عورت کے لیے سونے چاندی کے مختلف قسم کے زیورات پہننے کی اجازت ہے لہذا عورت کے لیے سونے کا ہار ،کنگن نیز پازیب (سونے کی چین )کاپیرمیں پہننااوران جیسی اشیاء کا استعمال جایز ہے.البتہ زیورات کے استعمال میں اسراف سے احتیاط کرنا ضروری ہے.اور عرف میں جتنی مقدارکے زیورات استعمال ہوتے ہیں اسی طرح کے زیورات استعمال کرنا چاہیے.
اتوار _29 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0299
قبلہ کی جانب رُخ یا پیٹھ کر کے پیشاب یا پاخانہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جب تم بیت الخلاء کو جاؤ، تو قبلہ کی طرف رُخ اور پیٹھ نہ کرکے نہ بیٹھو……( بلکہ قبلہ سے ہٹ کر استنجا کرو)۔ بخاری ( 394) مسلم(530).
کھلی جگہ یا کھلے میدان میں جہاں کوئی آڑ بھی نہ ہو، ایسا کرنا حرام ہے اور اس پر تمام ائمہ کا اتفاق ہے، اور اگر پیشاب یا پاخانہ رُخ کر کے یا پیٹھ کر کے ایسی جگہ پر کرتا ہے جو جگہ اس کے لیے خاص ہے یعنی بنے ہوئے بیت الخلاء، تو دوسری حدیثوں کی بنیاد پر ایسا کرنے کی اجازت ہے لیکن آداب کے خلاف ہے۔
( ولا يستقبل القبلة ولا يستدبرها لما روى أبو هريرة رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وسلم قال : ” { إذا ذهب أحدكم إلى الغائط فلا يستقبل القبلة ولا يستدبرها لغائط ولا بول } ” ويجوز ذلك في البنيان لما روت عائشة رضي الله عنها أن ناسا كانوا يكرهون استقبال القبلة بفروجهم ، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : أوقد فعلوها حولوا بمقعدتي إلى القبلة”
ولأن في الصحراء خلقا من الملائكة والجن يصلون فيستقبلهم بفرجه ، وليس ذلك في البنيان المهذب 1 / 106-107
Question no/ 0299
What does the shariah say with regard to facing the qibla or turning your back against the qibla while urinating or excreting?
Ans; Hazrat Abu ayyub ansari R.A narrated that the messenger of Allah (peace and blessings be upon him) said "When you go to the toilet, while urinating or excreting you should neither face the qibla nor have your back against it (rather face towards east or west)”.(Bukhari 394) (muslim 530)
Facing qibla in the open area or open ground or in a place where there is nothing between you and qibla that conceals you while urinating or excreting is haram..
All the aaima have different opinion regarding this..if a person face qibla or turn his back towards it in a specific place like toilet while urinating or excreting then according to other hadees it is permitted but it is against etiquette.
اتوار _29 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0249
گھوڑے کا گوشت کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت جابر بن عبد الله رضي الله عنه فرماتے ہیں: رسول الله صلي الله عليه وسلم نے ہمیں خیبر کے گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا اور گھوڑے کا گوشت کھانے کی اجازت دی (بخاری 5524)
مذکورہ حدیث سے فقہاء کرام یہ مسئلہ اخذ کیا ہے کہ گھوڑ ے کا گوشت کھانا حلال ہے
علامہ ماوردی فرماتے ہیں واما لحم الخیل فاکلھا حلال ……(الحاوی الکبیر 142/15)
اتوار _29 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0248
اگر کوئ شخص میت کی طرف سے بطور ثواب کوئی چیزیارقم مسجد کو دے رہا ہے تو مسجد کے لئے اسےاستعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب انسان مرجاتا ہے تو اسکے اعمال منقطع ہوجاتے ہیں سوائے تین اعمال کے .صدقہ جاریہ یا ایسا علم جس کے ذریعہ سے لوگ فائدہ اٹھائے یا نیک اولاد جو اس کے لئے دعا کرے (مسلم 1631)
فقہاء کرام نے مذکورہ حدیث سے استدلال کیا ہے کہ میت کی طرف سے صدقہ جاریہ کرنا جائز ہے اور اس کا ثواب میت کو مل جاتا ہے،مثلامیت کی طرف سے وقف کرنا،کنواں بنانا یا مسجد بنانا جائز ہے،لہذامیت کی طرف سے ثواب کی نیت سےدی ہوئی رقم کومسجدکے کسی کام میں خرچ کرنادرست ہے- (مغني المحتاج 4/110)
اتوار _29 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0246
قبرکی زیارت کاکیاحکم ہے؟نیز احتلام کی حالت میں قبرستان جانا جائز ہے ؟
جواب : حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں نے تم کو قبرستان کی زیارت سے منع فرمایا تھا پس اب تم قبروں کی زیارت کرو (مسلم 997)
فقہاء کرام نے اس حدیث سے استدلال کیا ہے کہ مردوں کے لئے قبروں کی زیارت کرنا سنت ہے.نیز زیارت کے لئے طہارت مسنون ہے، لہذا اگر کوئ شخص احتلام کی حالت میں ہو تو اس کے لئے سنت ہے کہ طہارت حاصل کرکے چلا جائے البتہ جنابت کی حالت میں قبرستان جانا جائز ہے،لیکن بہترنہیں ہے-
(حاشية الشبراملسي 3/36 )
ہفتہ _28 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0179
اگر کسی روزے دار عورت کو دوران دن حیض شروع ہوجائے یا کوئی حائضہ عورت دوران دن پاک ہوجاے تو اس عورت کے لیے بقیہ دن کھانے پینے سے رکنے اور اس روزہ کی قضاء کا کیا حکم ہے ؟
جواب:۔ حائضہ عورت پر روزہ رکھنا واجب نہیں ہے بلکہ حیض کی حالت میں اس کے لیے روزہ رکھنا حرام ہے اس لیے اگر کسی روزہ دار عورت کو رمضان میں دن کے وقت حیض شروع ہوجائے تو اس عورت کے لیے بقیہ دن کھانا پینا جائز ہے البتہ اگر کوئی عورت حیض شروع ہونے کے باوجود روزہ کی نیت سے کھانا پینا چھوڑدے تو وہ گنہگار ہوگی اور اگر بغیر روزے کی نیت سے کھانا پینا چھوڑدے تو گنہگار نہیں ہوگی. اور اس روزہ کی قضا اس کے ذمہ لازم ہوگی. اسی طرح اگر کوئی عورت رمضان میں دن کے وقت پاک ہوجائے تو اس کے لیے بقیہ دن کھانے پینے سے اجتناب کرنا مستحب ہے، اور اس روزہ کی قضاء واجب ہے. (المجموع:254/9) مغنی المحتاج:175/2 نھاية المحتاج:176/2 تحفة المحتاج:517/1 حاشية الجمل :427/3
Fiqhe Shafi Question No/0179
If a fasting woman gets her menses in daytime or if a menstruating woman attains purity in the daytime then what is the ruling with regard to refraining from eating or drinking the rest part of the day and also what is the ruling on making up the missed fast?
Ans; It is not compulsory for a menstruating woman to keep fast rather fasting in a state of menstruation is forbidden(haram).. So if a woman gets her menses in the daytime then it is permissible for the woman to eat or drink in the rest part of the day.. However, inspite of getting the menses if the woman refrain from having meals with the niyyah of fasting then she will be ar sinner and if she leaves eating without the niyyah of fasting then she might not be considered as the sinner and making up the missed fast will be compulsory on her..In the similar manner, if a woman attains purity from her menses in the daytime then it is recommended to refrain from eating or drinking in the rest part of the day and making up the missed fast is compulsory(wajib)..
ہفتہ _28 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0245
عورت کے لئےسر کے بال کاٹنے کا کیاحکم ہے؟
جواب: حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو اپنے سروں کو حلق کرنے سے منع فرمایا ہے (ترمذی 914)
حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد أزواج مطهرات اپنے بالوں کو تراش کر کم کر دیا کرتی تھیں یہاں تک کہ وہ کانوں کی لو سے بهی اوپر ہوجاتے (مسلم 320)
فقہاء کرام نے ان احادیث سے استدلال کیا ہے کہ عورت کے لئے حلق کرنا مکروہ ہے البتہ ان کے لئے بالوں کوکسی عذر کی بناء پر باریک کرنے کی گنجائش ہےاسی طرح شوہر کی خاطر زینت کی غرض سے بالوں کوباریک کرنے کی گنجائش ہے۔
واضح رہے کہ اگر کوئ عورت فیشن یااہل مغرب کی تقلید میں بال کٹواتی ہے یا غیر شادی شدہ عورت زینت کے لیے باریک کرتی ہے تو اس کی گنجائش نہیں ہے. بلکہ یہ عمل حرام ہے۔ (المجموع 8 /210)
ہفتہ _28 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
مولانا عبد العلیم خطیبی ندوی كا مسجدِ ابوذر غفّاری كی افتتاحی تقریب میں دیا ہوا بیان 26-05-2016
ہفتہ _28 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سورة النساء – آيت نمبر – 043 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)