حج اور اسكے احكامات قسط2 28-08-2015
مولانا زكریا برماور ندوی صاحب
مولانا زكریا برماور ندوی صاحب
مولانا زكریا برماور ندوی صاحب
مولانا زكریا برماور ندوی صاحب
مولانا زكریا برماور ندوی صاحب
مولانا زكریا برماور ندوی صاحب
مولانا زكریا برماور ندوی صاحب
مولانا زكریا برماور ندوی صاحب
سوال نمبر/ 0177
اگر کوئی لڑکا صبح صادق کے بعد بالغ ہوجائے تو اس صورت میں اس کے لئے روزے کا کیا حکم ہے ؟
جواب: اگر کوئی لڑکا صبح صادق کے بعد بالغ ہوجائے اور وہ روزہ کی حالت میں ہو تو اس بچہ پر اس روزہ کو مکمل کرنا ضروری ہے اور اس پر قضاء ضروری نہیں ہے .یہاں تک کہ اگر وہ روزہ کی حالت میں نہ ہو تو بھی اس پر قضاء ضروری نہیں ہے اور نہ ہی بقیہ دن بھوکا رہنا ضروری ہے۔ (منهاج الطالبين مع المغني 170/2)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0176
*روزہ کی حالت میں ٹھنڈک حاصل کرنے یا بدن کی صفائی کے لیے مطلق غسل کرنے کا کیا حکم ہے؟*
*روزہ کی حالت میں بغیر کسی سبب کے صرف ٹھنڈک حاصل کرنے یا صفائی ستھرائی کے لیے غسل کرنا جائز ہے. لیکن صبح صادق سے پہلے کرلینا بہتر ہے اس لئے کہ اگر غسل کے دوران پانی کان کے اندر چلاجائے توروزہ باطل ہوگا۔اسی طرح غوطہ لگاکر غسل کرنے یا تیرنے کی صورت میں پانی کان کے اندر چلا جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔لہذا تیرنے اور غوطہ لگانے کی صورت میں پانی کان کے اندر چلے جانے سے بچنا مشکل ہوتو غوطہ لگانا اورتیرنا حرام ہے*
*امام رملی رحمة الله عليه فرماتے: ولو سبق ماء المضمضة أو الاستنشاق إلى جوفه المعروف أو دماغه (فالمذهب أنه بالغ) في ذلك (أفطر) لأن الصائم منهي عنها… ﻣﺎء اﻟﻐﺴﻞ ﻣﻦ ﺣﻴﺾ ﺃﻭ ﻧﻔﺎﺱ ﺃﻭ ﺟﻨﺎﺑﺔ ﺃﻭ ﻣﻦ ﻏﺴﻞ ﻣﺴﻨﻮﻥ ﻓﻼ ﻳﻔﻄﺮ ﺑﻪ ﻛﻤﺎ ﺃﻓﺘﻰ ﺑﻪ اﻟﻮاﻟﺪ ﺭﺣﻤﻪ اﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﻰ ﻭﻣﻨﻪ ﻳﺆﺧﺬ ﺃﻧﻪ ﻟﻮ ﻏﺴﻞ ﺃﺫﻧﻴﻪ ﻓﻲ اﻟﺠﻨﺎﺑﺔ ﻭﻧﺤﻮﻫﺎ ﻓﺴﺒﻖ اﻟﻤﺎء اﻟﺠﻮﻑ ﻣﻨﻬﻤﺎ ﻻ ﻳﻔﻄﺮ، ﻭﻻ ﻧﻈﺮ ﺇﻟﻰ ﺇﻣﻜﺎﻥ ﺇﻣﺎﻟﺔ اﻟﺮﺃﺱ ﺑﺤﻴﺚ ﻻ ﻳﺪﺧﻞ ﺷﻲء ﻟﻌﺴﺮﻩ، ﻭﻳﻨﺒﻐﻲ ﻛﻤﺎ ﻗﺎﻟﻪ اﻷﺫﺭﻋﻲ ﺃﻧﻪ ﻟﻮ ﻋﺮﻑ ﻣﻦ ﻋﺎﺩﺗﻪ ﺃﻧﻪ ﻳﺼﻞ اﻟﻤﺎء ﻣﻨﻪ ﺇﻟﻰ ﺟﻮﻓﻪ ﺃﻭ ﺩﻣﺎﻏﻪ ﺑﺎﻻﻧﻐﻤﺎﺱ ﻭﻻ ﻳﻤﻜﻨﻪ اﻟﺘﺤﺮﺯ ﻋﻨﻪ ﺃﻥ ﻳﺤﺮﻡ اﻻﻧﻐﻤﺎﺱ ﻭﻳﻔﻄﺮ ﻗﻄﻌﺎ. ﻧﻌﻢ ﻣﺤﻠﻪ ﺇﺫا ﺗﻤﻜﻦ ﻣﻦ اﻟﻐﺴﻞ ﻻ ﻋﻠﻰ ﺗﻠﻚ اﻟﺤﺎﻟﺔ ﻭﺇﻻ ﻓﻼ ﻳﻔﻄﺮ ﻓﻴﻤﺎ ﻳﻈﻬﺮ… وقيل يفطر مطلقا لأن وصول الماء إلى الجوف بفعله وقيل يفطر مطلقا لأن وصوله بغير اختياره۔* (نهاية المحتاج:١٧١\٣) *امام ابن حجر ہیتمی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ﻭﺇﻥ ﺑﺎﻟﻎ ﻻﺳﺘﻴﻔﺎء اﻟﻐﺴﻞ ﻛﻤﺎ ﻟﻮ ﺳﺒﻖ اﻟﻤﺎء ﻣﻊ اﻟﻤﺒﺎﻟﻐﺔ ﻟﻐﺴﻞ ﻧﺠﺎﺳﺔ اﻟﻔﻢ ﻭﺇﻧﻤﺎ ﺃﻓﻄﺮ ﺑﺎﻟﻤﺒﺎﻟﻐﺔ ﻓﻲ اﻟﻤﻀﻤﻀﺔ ﻟﺤﺼﻮﻝ اﻟﺴﻨﺔ ﺑﻤﺠﺮﺩ ﻭﺿﻊ اﻟﻤﺎء ﻓﻲ اﻟﻔﻢ ﻓﺎﻟﻤﺒﺎﻟﻐﺔ ﺗﻘﺼﻴﺮ ﻭﻫﻨﺎ ﻻ ﻳﺤﺼﻞ ﻣﻄﻠﻮﺑﻪ ﻣﻦ ﻏﺴﻞ اﻟﺼﻤﺎﺥ ﺇﻻ ﺑﺎﻟﻤﺒﺎﻟﻐﺔ ﻏﺎﻟﺒﺎ ﻓﻼ ﺗﻘﺼﻴﺮ ۔* (الفتاوى الكبرى الفقهية:٧٤\٢)
Fiqhe Shafi Question No/0176
What is the ruling on taking bath(ghusl)while fasting?
Ans; Taking bath(ghusl)while fasting is permissible..but in the case of taking bath by diving or swimming and if the water enters the ears then the fast invalidates.. However, taking bath(ghusl) before the sunrise is the best..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0175
پندرہ شعبان کے روزے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔شعبان المعظم میں روزے رکھنا سنت ہے، مسند احمد اور سنن نسائی کی روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شعبان کے روزوں کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ ( ذاك شهر يغفل الناس عنه، بين رجب و رمضان، وهو شهر ترفع فيه الاعمال إلى رب العالمين عز وجل، فأحب أن يرفع عملي وأنا صائم) صحیحین میں بھی منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان میں تسلسل سے روزے رکھا کرتے تھے، مجمع الزوائد وغیرہ میں ان روزوں کی ایک دوسری وجہ بھی بیان کی گئی ہے، البتہ دوسری روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ نصف شعبان کے بعد روزہ نہ رکھنا سنت ہے، لہذا روزوں کی یہ فضیلت نصف شعبان تک رہتی ہے، جس کا آخری دن پندرہ شعبان ہوتا ہے۔ نصف شعبان کا روزہ منجملہ ایام بیض میں ہونے کی وجہ سے بھی مسنون ہے، اور بذات خود پندرہ شعبان کے روزے سے متعلق سنن ابن ماجہ کی روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (نصف شعبان کی رات میں عبادت بھی کرو، دن کو روزہ بھی رکھو) لیکن یہ ضروری ہے کہ اس روزے کو لازمی نہ سمجھا جائے، نہ رکھنے والے پر عیب نہ لگایا جائے، منجملہ اچھے اعمال کی طرح ہی اس کو کیا جائے۔
قال الرملي رحمه الله يُسَنُّ صَوْمُ نِصْفِ شَعْبَانَ بَلْ يُسَنُّ صَوْمُ ثَالِثَ عَشَرِهِ وَرَابِعَ عَشَرِهِ وَخَامِسَ عَشَرِهِ وَالْحَدِيثُ الْمَذْكُورُ يُحْتَجُّ بِهِ. .(2) قال ابن حجر المكي رحمه الله وَأَمَّا صَوْمُ يَوْمِهَا فَهُوَ سنةٌ مِنْ حَيْثُ كَوْنُهُ مِنْ جُمْلَةِ الْأَيَّامِ الْبِيضِ لَا مِنْ حَيْثُ خُصُوصُهُ (3)(1)سنن ابن ماجه 1388 (2)فتاوي رملي 2/ 79 (3)الفتاوي الكبري الفقهية 2/ 80
Fiqhe Shafi Question No/0175
What is the ruling of fasting on 15th of shaban?
Ans; The jurists(fuqaha) elaborated this as how the fasting on 13th,14th and15th of every month(Ayyam baiz) is sunnah,in the same way fasting on 13th,14th and 15th of shaban is sunnah..