كيف نستقبل شهر رمضان؟ – 03-06-2016
رمضان و شهر القرآن 03-06-2016
الشيخ سعود بن إبراهيم الشريم
فقہ شافعی سوال نمبر – 0183
فقہ شافعیسوال نمبر/ 0183
اگر کوئی شخص ہاتھ سے اپنی منی خارج کرے تواس کے روزہ کا کیا حکم ہے ؟
جواب-اگر کوئی شخص ہاتھ سے اپنی منی نکالے یا بیوی سے ملاعبت ( لطف اندوز ہونے) سے منی نکل آئے تو روزہ ٹوٹ جائے گا، البتہ قضا ضروری ہے ۔ (المجموع 6 / 341) (نهاية المطالب 3/348)
Fiqhe Shafi Question No/0183
If a man ejaculates semen through masturbation then what is the ruling with regard to his fast?
Ans; If a man ejaculates semen through masturbation or by making love(foreplay) with his wife then the fast invalidates.. And making up the fast will be compulsory..
استقبالِ رمضان 03-06-2016
مولانا زكریا برماور ندوی صاحب
رمضان اور اسكے مختصر مسائل 03-06-2016
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب
استقبالِ رمضان 03-06-2016
مولانا عبدالاحد فكردے ندوی صاحب
فقہ شافعی سوال نمبر – 0182
سوال نمبر/ 0182
اگر کوئی عورت رمضان کی برکتوں اور رمضان کو مکمل طور پر عبادت میں گزارنے کے لیے یا بعد میں قضاء روزے رکهنے کی پریشانی سے بچنے کے لیے حیض کو روکنے کی دوائیں استعمال کرکے رمضان ہی میں روزہ رکهنا چاہیے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب :- ماہ رمضان برکتوں اور فضیلتوں والا مہینہ ضرور ہے، مگر اس مہینہ کی برکتوں کو حاصل کرنے کے لیے کسی عورت پر حیض کو روکنے والی دوائیں نہ کهانا بہتر ہے۔ البتہ اگر کسی مسلمان ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد یہ بات یقینی ہوجائے یا ظن غالب ہوجائے کہ کچھ نقصان نہیں ہوگا تو پهر حیض کو روکنے یا آگے پیچهے کرنے والی دوائیں کهاکر روزہ رکهنے کے لیے طہارت کو باقی رکهنا جائز ہے، جیسا کہ ایام حج میں اس کی اجازت دی گئی ہے، اور فقہاء کے کلام سے کسی قسم کا نقصان نہ ہونے کی صورت میں حیض روکنے کی ادویہ کے استعمال کی اجازت معلوم ہوتی ہے۔
(تحفۃ الباری فی الفقہ الشافعی 1/362) (بحوالہ فتاوی الصیام لابن جبرین)