اسلامی افکار

  • مركزی صفحہ
  • كچھ اپنے بارے میں
  • قرآن
    • عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس
    • سعود بن ابراهيم بن محمد الشريم
    • ماهر بن حمد المعيقلي
    • محمد أيوب بن محمد يوسف
  • درس قرآن
    • مولانا عبدالباری ندوی صاحب
    • مولانا عبد الحسیب ندوی صاحب
  • درس حدیث
    • مولانا صادق اكرمی ندوی صاحب – سلطانی مسجد
    • مولانا صادق اكرمی ندوی صاحب – تنظیم مسجد
  • فقہی مسائل
    • لائیو سوالات جوابات
    • فقہ شافعی سوال و جواب
    • فقہ حنفی سوال و جواب
    • مولانا خواجہ اكرمی مدنی صاحب-حج و عمره
    • مولانا خواجہ اكرمی مدنی صاحب-زكواة
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب – خرید وفروخت
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب – قربانی
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب – حج وعمرہ
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب – وراثت
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب – نکاح
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب – زیادتی پر قصاص
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب – مرتد کے مسائل
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب-جھاد
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب – زنا کے مسائل
  • خطبات الحرمین
    • مكۃ المكرمۃ
    • مدینۃ المنوّرۃ
  • خطبات الحرمین اردو
    • مكۃ المكرمۃ
    • مدینۃ المنوّرۃ
  • بھٹكل جمعہ خطبات
    • مولانا عبدالرب خطیبی ندوی صاحب
    • مولانا خواجہ اكرمی مدنی صاحب
    • مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی صاحب
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب
    • مولانا زكریا برماور ندوی صاحب
    • مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب
    • مولانا عبدالاحد فكردے ندوی صاحب
    • مولانا جعفر فقیہ صاحب ندوی
    • دیگر علماء
  • اہم بیانات
  • جمعہ بیانات
    • مولانا عبدالرب خطیبی ندوی صاحب
    • مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی صاحب
    • مولانا خواجہ اكرمی مدنی صاحب
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب
    • مولانا زكریا برماور ندوی صاحب
    • مولانا اقبال نائطے صاحب ندوی
    • مولانا نعمت اللہ عسكری ندوی صاحب
    • مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب
    • مولانا عبدالاحد فكردے ندوی صاحب
    • مولانا جعفر فقیہ صاحب ندوی
    • دیگر علماء
  • دیگر بیانات
    • مولانا مقبول احمد كوبٹے ندوی صاحب
    • مولا نا الیاس جاكٹی ندوی صاحب
    • مولانا خواجہ اكرمی مدنی صاحب
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب
    • مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی صاحب
    • مولانا اقبال نائطے صاحب ندوی
    • مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب
    • مولانا عبدالنور فكردے ندوی صاحب
    • دیگر علماء
  • مختصر اوڈیو
    • درسِ قرآن
    • درسِ حدیث
    • دیگر موضوعات
  • رمضان ایک منٹ كا سبق
    • مولاناعبدالباری ندوی – رمضان 2007
    • مولاناعبدالباری ندوی – رمضان 2011
    • مولاناعبدالباری ندوی – رمضان 2012
    • مولاناعبدالباری ندوی – رمضان 2013
    • مولانا عبدالرب خطیبی ندوی صاحب – رمضان 2010
  • دعائیں
    • مكۃ المكرمۃ – 1437 / 2016
    • 1438 / 2017
    • 1439 / 2018
    • 1441 / 2020
    • 1442 / 2021
    • 1443 / 2022
    • مدینۃ المنوّرۃ – 1437 / 2016
    • 1438 / 2017
    • 1439 / 2018
    • 1441 / 2020
    • 1442-2021
    • 1443 / 2022
  • اوقات الصلاۃ
  • ایمیل سروسس
  • فقہ شافعی سوالات
  • گروپ میں شامل ہونے كے لئے

فقہ شافعی سوال نمبر – 0324

اتوار _29 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال:نمبر/ 0324

مردارمرغی کوکسی کافرکے ہاتھ فروخت کرنے یاہبہ کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: حضرت جابررض سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے شراب .مردار .خنزیر اوربتوں کی بیع کوحرام قرار دیا ہے (مسلم :1581)

اس حدیث سے پتہ چلا کہ مردار کی بیع درست نہیں ہے.لہذا وہ مرغی جوخودبخودمرجاے یاغیرشرعی طریقہ سے اسے ذبح کیا جاے توایسی مرغی ناپاک ہے اوراسے کھاناحرام ہےاس لئے اس کی خریدوفروخت یااسے کسی کوہبہ کرنا درست نہیں.یہاں تکہ کسی کافرکے ہاتھ اس کو بیچنایا ایسے ہی دینا درست نہیں ہے.کیوں کہ اس صورت میں گناہ پرتعاون اورمدد کرنالازم آتا ہے.اوراللہ تعالی نے گناہ کے کام پرمدد کرنے سے منع فرمایا ہے-

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1855/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0324.m4a

Download file | Play in new window | Duration: 1:10

فقہ شافعی سوال نمبر – 0323

اتوار _29 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال .نمبر/ 0323

ضرورت یا حاجت کے وقت پڑهی جانے والی نماز کونسی ہے اور اس کا طریقہ کیا ہے ؟

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1854/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0323.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 2:17

فقہ شافعی سوال نمبر – 0322

اتوار _29 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال نمبر/ 0322

غسل کب فرض ہوتا ہے اور اس کا طریقہ کیا ہیں؟ 

جواب: سات چیزیں ایسی ہیں کہ ان میں سے کسی ایک کی بھی موجودگی میں مسلمان کیلئے غسل کرنا واجب ہوجاتا ہے۔

۱۔ منی کا نکلنا بغیر جماع کے، نیند میں ہو یا بیداری میں، شہوت سے ہو یا بغیر شہوت کے نکلے۔ایک قطرہ نکلے یا خون کی شکل میں نکلے۔ قرآن مجید میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے "وان کنتم جنباً فالطّھّروا”

ترجمہ: اگر تم جنبی ہو تو پاکی حاصل کرو۔ تندرستی اور صحت کی حالت میں مرد کی منی گاڑھی اور سفید ہوتی ہے، اور اچھل اچھل کر نکلتی ہے۔ اس کے نکلتے وقت لذت محسوس ہوتی ہے،اور جب منی خارج ہوجاتی ہے تو آدمی کے اندر فتور پیدا ہوتا ہے یعنی اس کا جسم ڈھیلا پڑجاتا ہے۔اور اس کی بو تقریباً کھجور کے شگوفہ یا گوندے ہوئے آٹے کی مانند ہوتی ہے۔بعض اوقات کسی سبب کی بناءپر منی کا رنگ زرد ہوتا ہے اور وہ پتلا ہوتا ہے۔ اسی طرح بعض اوقات منی کا رنگ خون کی طرح ہوتا ہے۔

اور عورت کا مادۂ منویہ عام حالات میں پتلا اور زرد ہوتا ہے، اور بعض اوقات اس کی قوت بڑھ جانے پر وہ سفید بھی ہوجاتا ہے۔ ۲۔ مرد و عورت کا ایک دوسرے کے ساتھ ہمبستر ہونا۔ چاہے منی نکلے یا نہ نکلے۔ ۳۔ بلوغت کے بعد کافر کا اسلام لانا۔ ۴۔ موت کا لاحق ہونا

اور اسی طرح تین چیزیں عورتوں کے لئے خاص ہے: (1) عورت کا وہ خون جو نو سال کی عمر کو پہنچنے پر نکلتا ہے۔ (2) نفاس: وہ خون جو ولادت کے بعد نکلتا ہے، اور یہ قطعی طور پر غسل کو واجب کرتا ہے۔ (3) ولادت کا غسل

یہ بات واضح رہے کہ غسل کے فرائض دو ہیں: (1) فرض غسل کی نیت کرنا (2) پورے بدن پر پانی پہنچانا

انسان کو ایسے غسل کرنا چاہئے جیسے کہ رسول اللہ ﷺ نے کیا تھا۔چنانچہ جب کوئی غسل جنابت کرنا چاہے تو سب سے پہلے وہ فرض غسل کی نیت کرے (نویت فرض الغسل) یا (نویت رفع الجنابة) یا (نویت رفع الحدث الأکبر)،

پھر دونوں ہاتھوں کو دھوکر اپنی شرمگاہ کو دھوئے اور جہاں نجاست لگی ہو اس حصہ کو صاف کرے۔ پھر وضو کی نیت کرتے ہوئے مکمل وضو کرے۔ پھر تین بار اپنے سر پر پانی بہائے، اسی طرح داہنی جانب تین بار اور پھر بائیں جانب بھی تین بار، پھر اپنا ہاتھ پورے بدن پر پھیرے اور بدن کے ہر ہر حصہ تک پانی پہنچائے۔

یہ بات بھی ملحوظ رہے کہ شروع میں بسم اللہ پڑھنا، ناک میں پانی لینا، کلی کرنا وغیرہ یہ سب شوافع کے یہاں مسنون ہیں۔ اسی طرح سے اگر آپ سے وضو کے ٹوٹنے کا کوئی عمل نہ ہواہو تو آپ اسی وضو پر نماز پڑھ سکتے ہیں۔ واللہ أعلم بالصواب

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1853/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0322.m4a

Download file | Play in new window | Duration: 3:06

فقہ شافعی سوال نمبر – 0321

اتوار _29 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال.نمبر/ 0321

آج کل موبائل کی اسکرین پربسا اوقات قرآن کی آیات جمع ہوجاتی ہیں .پھرموبائل فارمیٹ مارتے وقت یا یوں ہی آیات کوڈلیٹ کیا جاتا ہے. بعض لوگ اسے قیامت کی نشانی بتلاتے ہیں؟شرعا ان آیات کے مٹانے کا کیا حکم ہے؟

جواب: حضرت مسوربن مخرمہ رض صلح حدیبیہ کے معاہدہ کی تفصیل بیان کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت علی کواس عہد نامہ میں بسم اللہ الرحمن لکھنے کا حکم دیا تومشرکین کے قاصد سہیل نے بسم اللہ کی جگہ بسمک اللھم لکھنے کہا تو توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے باسمک اللھم لکھنے کاحکم دیا (بخاری:2731)

بخاری کے شارح ابن بطال رح فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےبسم اللہ کے مٹانے میں کوئی حرج محسوس نہیں فرمایا.اس لیے کہ عہد نامہ سےبسم اللہ کے مٹانے کی وجہ سے سینوں سے بسم اللہ مٹ نہیں جاے گی.(شرح صحیح بخاری لابن بطال 6/433)

مذکورہ دلیل کی روشنی میں موبائل یا کسی اورجگہ سے قرآن کی آیات کومٹانا یاڈلیٹ کرنا شرعا درست ہےجب کہ ان آیات کے مٹانے میں قرآن کریم کی حفاظت مطلوب ہواور توہین مقصود نہ ہو.نیزان آیات کی ضرورت نہ ہوتب بھی ان کومٹانے میں کوئی حرج نہیں ہے.

ويُكْرَهُ إحْراقُ خَشَبٍ نُقِشَ بِالقُرْآنِ إلّا إنْ قُصِدَ بِهِ صِيانَةُ القُرْآنِ فَلا يُكْرَهُ (١)

🔰🔰المراجع🔰🔰
١- (مغني المحتاج 1/67)
*- (نهاية المحتاج 1/126)

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1844/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0321.m4a

Download file | Play in new window | Duration: 1:25

فقہ شافعی سوال نمبر – 0320

اتوار _29 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال.نمبر/ 0320

جمعہ کی نمازکن لوگوں پر فرض ہے ؟

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1842/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0320.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 1:32

فقہ شافعی سوال نمبر – 0319

اتوار _29 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال.نمبر/ 0319

سنت نماز بیٹھ کرپڑھنےکا کیا حکم ہے؟

جواب: حضرت عمران بن حصین رض فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سنت نماز کھڑے رہ کر پڑھنا یہ افضل ہے.اورجوسنت نماز بیٹھ کرپڑھے اس کے لئے کھڑے رہ کرنماز ادا کرنے والے کے مقابلہ میں نصف اجر ملے گا(بخاری: 1116)

اس حدیث سے استدلال کرتے ہوے فقہاء نے نقل کیا کہ نفل نماز بغیرعذر کے بھی بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں. مگر ثواب کے اعتبار سے کھڑے ہو کر نماز پڑھنا بیٹھ کر نماز پڑھنے کے مقابلے میں افضل ہے.اس لیے کہ قیام پرقدرت کے باوجود بیٹھ کرنماز پڑھنے میں نصف ثواب ملتا ہے.البتہ اگرکوئی کسی عذرکی بناء پربیٹھ کرسنت نماز اداکرتا ہے تواسے نماز کاپورا ثواب ملے گا. مگر سستی کسی عذرمیں داخل نہیں.

اس لیے سنت نمازیں بغیرعذر کے بیٹھ کرپڑھنامناسب نہیں ہے.اس لیے کہ حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کھڑے ہو کر پڑھتے تھے یہاں تک کہ آپ کے قدم سوجھ جاتے توآپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ آپ کی مغفرت ہوچکی ہے توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا میں شکرگذار بندہ نہ بنوں (بخاری:1078)

لهذا بغیرعذر نوافل وسنن کوبیٹھ کرنہ پڑھنا بہتر ہے.

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1841/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0319.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 1:36

فقہ شافعی سوال نمبر – 0318

اتوار _29 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال.نمبر/ 0318

جمعہ کی اہمیت وفضیلت کیا ہے؟

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1840/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0318.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 5:51

فقہ شافعی سوال نمبر – 0317

اتوار _29 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال:نمبر/ 0317

اگرکوئی شخص چوری کی چیز خریدے تواس کا کیا حکم ہے؟

جواب: اگرخریدنے والے کواس بات کی خبرنہیں ہے کہ یہ چیز چوری کی ہے بلکہ وہ حلال سمجھ کرخرید رہا ہے تواس چیز کاخریدنا درست ہے.اس کے برخلاف اگراس بات کاعلم ہوکہ یہ چیز چوری کی ہے ہےتوپھراس کاخریدنا درست نہیں ہوگا.اس لیے کہ مبیع کے شرایط میں سے یہ شرط ہے کہ بائع مبیع کا مالک ہو.اورچوراس چیز کامالک نہیں ہوتا ہے.نیزاس صورت میں معاصی اورگناہ پرتعاون ہے اس لیے فقہاء نے ان جیسے معاملات کودرست نہیں مانا ہے.

واضح رہے کہ اگرکسی چیز کے بارے میں صرف یہ گمان بھی ہوکہ یہ چیزحلال چوری کی ہے تواس صورت میں بھی اس چیزکے خریدنے سے بچنا ضروری ہے

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1839/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0317.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 1:46

فقہ شافعی سوال نمبر – 0315

اتوار _29 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال: نمبر/ 0315

دوران سفر اگر کوئی شخص بغیر عذر کے بیٹھ کر فرض نماز پڑھتا ہے تو کیا اس نماز کا اعادہ ضروری ہے؟

جواب :کھڑے ہو کر نماز پڑھنا یہ نماز کا ایک رکن ہے،اس کا چھوڑنا صحیح نہیں ہے سوائے عذر کے.اگر کوئی شخص قدرت کے باوجود بیٹھ کر نماز پڑھتا ہے تو اس کی نماز صحیح نہیں ہوگی.بلکہ اس نماز کا اعادہ ضروری ہوگا.حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ فرماتے ہیں مجھے بواسیر کی بیماری تھی،تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کے متعلق پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ’ تم کھڑے ہوکر نماز پڑھو، اگر قدرت نہیں تو بیٹھ کر پڑھو، اگر بیٹھ کر بھی نہیں پڑھ سکتے تو لیٹ کر پڑھو’ (البخاری:1117)

امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ‘امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ فرض نماز کھڑے ہوکر پڑھنا فرض ہے،استطاعت کے باوجود کھڑے ہوکر نہ پڑھنے سے اس کی نماز باطل ہوجائے گی. اور جو شخص کھڑے ہوکر نماز نہیں پڑھ سکتا وہ بیٹھ کر پڑھے،اور اس پر اعادہ کی ضرورت نہیں. (المجموع شرح المھذب)

لہذادوران سفراگرکھڑے رہ کرنماز پڑھنا ممکن ہوتوپھربیٹھ کرنماز اداکرنا درست نہیں لیکن بسا اوقات ٹرین.پلین اوربس وغیرہ میں قیام پرقادرشخص کے لئے بھی کھڑے رہ کرنماز پڑھنا ممکن نہیں ہوتا.اس لئے کہ قیام کی صورت میں سواری کے ہلنے کی بناء پرگرنے کا اندیشہ ہوتا ہے تواس صورت میں بیٹھ کرنماز ادا کرنا درست ہے جیسا کہ فقہاء نے کشتی اورجہاز میں کھڑے رہ کرنماز پڑھنے کی صورت میں چکرانے یاگرنے کا اندیشہ ہوتوبیٹھ کرنماز پڑھنے کی گنجایش دی ہے.الغرض کوئی مسافر ان اعذار کی بناء پربیٹھ کرنماز پڑھے تواس کی نماز درست ہے اوراس نماز کا اعادہ بھی ضروری نہیں ہے. واللہ اعلم

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1838/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0315.m4a

Download file | Play in new window | Duration: 2:23

فقہ شافعی سوال نمبر – 0314

اتوار _29 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال.نمبر/ 0314

بیوہ عدت میں ہے اسی درمیاں اس کے والد کی وفات ہوگئی توکیا وہ اپنے والدکی زیارت کےلئے میکہ یاکسی اورجگہ جاسکتی ہے ؟

 جواب: اللہ تعالی کا ارشاد یے کہ طلاق کی عدت گذارنے والی عورتوں کوگھروں سے باہرمت نکالواورعدت گذارنے والیاں گھروں سے باہرنہ نکلیں (طلاق :1)

امام شافعی فرماتے ہیں کہ جس طرح اس آیت میں طلاق کی عدت گذارنے والی عورتوں کے لیے گھرسے باہرنکلنا جائز نہیں اسی طرح جو عورتیں شوہرانتقال ہونے پرعدت گذاررہی ہوں ان کے لیے بھی گھر سے باہر نکلنا درست نہیں ہے(الام:6/576)

حضرت فریعہ بنت مالک کے شوہر کا انتقال ہونے پرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ تم اسی گھرمیں رہو جہاں تمہارےشوہر کی لاش آیی تھی یہاں تک کہ تم عدت مکمل کرلو.فرماتی ہیں کہ میں نے اس گھرمیں چارماہ دس دن عدت مکمل کی (سنن ابن ماجہ:2031)

ان دلائل کی روشنی میں فقہا ء نےعدت گذارنے والی عورت کے لیے بغیر کسی ضرورت کے گھر سے باہر نکلنا ممنوع قرار دیا ہے .اورایک حدیث کی بناء پر ضرورت اورحاجت کی بناء پرگھرسے باہرنکلنے کی گنجایش دی ہے .اب سوال یہ ہے کہ والد کے انتقال پردیدار کے لیے گھرسے باہرنکناحاجت اورضرورت میں داخل ہے یا نہیں؟اس سلسلہ میں فقہاء نے اس کوحاجت میں شامل نہیں کیا ہے .لہذا عدت گذارنے والی عورت کے لیے والد کے انتقال پردیدار کی خاطر گھرسے باہرنکلنے سے گریزکرنا چاہیے اس لیے کہ شرعا اس کی ممانعت ہے (بجیرمی علی الخطیب:2/62)

اگرکوئی عورت اپنے والدکا دیدار کرناہی چاہتی ہے تومیت کواس کے گھر پرلانے میں کوئی حرج نہیں ہے.

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1837/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0314.m4a

Download file | Play in new window | Duration: 1:56

1 … 1,144 1,145 1,146 1,147 1,148 … 1,225

↓↓↓ براہِ راست سننے كے لئے كلك كریں ↓↓↓


↓↓↓ براہِ راست سننے كے لئے كلك كریں ↓↓↓
Islamiafkaar is on Mixlr
بھٹکل آذان ٹائم ہفتہ 15 Jumada Al Akhira 1447ﻫ

١٦ جُمَادَىٰ ٱلثَّانِيَة ١٤٤٧

Suhoor End 5:17 am
Iftar Start 6:05 pm
Prayer Begins
Fajr5:22 am
Sunrise6:42 am
Zuhr12:28 pm
Asr3:39 pm
Maghrib6:05 pm
Isha7:15 pm

تازہ اِضافے

  • فقہی دروس نمبر 002– 06-12-2025
  • درس قرآن نمبر 0437
  • وقفات مع آية الكرسي – 05-12-2025
  • إتباع السيئات بالحسنات – 05-12-2025
  • اسلام میں غفلت کی مذمت – 05-12-2025
  • تین اہم معاشرتی مسائل – 05-12-2025
  • قرض آدا نہ کرنے کا انجام – 05-12-2025
  • تمھارے پاس ڈرانے والا آچکا ہے – 05-12-2025
  • بھٹكل تنظیم جمعہ مسجِد عربی خطبہ – 05-12-2025
  • اسلامی شادی اور زوجین کے حقوق – 05-12-2025

ہماری نئی معلومات كے لئے

  • مركزی صفحہ
  • كچھ اپنے بارے میں
  • قرآن
  • درس قرآن
  • درس حدیث
  • فقہی مسائل
  • خطبات الحرمین
  • خطبات الحرمین اردو
  • بھٹكل جمعہ خطبات
  • اہم بیانات
  • جمعہ بیانات
  • دیگر بیانات
  • مختصر اوڈیو
  • رمضان ایک منٹ كا سبق
  • دعائیں
  • اوقات الصلاۃ
  • ایمیل سروسس
  • فقہ شافعی سوالات
  • گروپ میں شامل ہونے كے لئے

Copyright © 2014 • اسلامی افکار • Finch Theme