درس حدیث نمبر 0550
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
فقہ شافعی سوال نمبر /1014
اگر کسی شخص کی شلوار گھٹنوں سے اوپر پھٹی ہوئی ہو اور اس کے اوپر کُرتا پہنا ہوا ہو تو کیا اس صورت میں نماز صحیح ہوگی؟
نماز کے لیے مرد کا ستر ناف سر گھٹنے تک ہے اور نماز کے لیے اتنا ستر ہونا مرد کے لیے ضروری ہے۔ لہذا اگر شلوار کا پھٹے ہوئے حصہ کو اوپر سے کوئی کپڑا ڈھانک دے تو نماز ہو جائے گی اگر ستر کا حصہ دکھائی دیتا ہو تو نماز صحیح نہیں ہوگی۔
*قال الإمام النووي رحمه الله: فسترة العورة شرط لصحة الصلاة….. ويشترط سترة العورة من أعلى ومن الجوانب ولا يشترط من أسفل الذيل والإزار * (المجموع: ١٨٩/٤-١٩٣)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
فقہ شافعی سوال نمبر / 1013
عقیقہ میں جانور ذبح کرنے کے بجائے جانور کی رقم کو تقسیم کرنا کیسا ہے؟
عقیقہ میں جانور کو ذبح کرنے کے بجائے اس جانور کی اتنی رقم کو اپنے رشتہ داروں اور کچھ حصہ غریبوں میں صدقہ کے طور پر دینا بھی درست نہیں۔ یہ سنت صرف جانور کو ذبح کرکے اس کا گوشت کھانے کھلانے سے ہی ادا ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی طرح سے اس کی گنجائش نہیں
امام ابن حجر ہیتمی تحریر فرماتے ہے:قَوْلُهُ أنَّها كالعَقِيقَةِ قَدْ يُفَرَّقُ بِأنَّ أقَلَّ ما يَجْرِي عَنْ العَقِيقَةِ شاةٌ ولا يُجْزِئُ ما دُونَها ولا غَيْرُ الحَيَوانِ ولا كَذَلِكَ (تحفة المحتاج في شرح المنهاج وحواشي الشرواني والعبادي:٧/٤٢٥)
فإن العقيقة سنة على القول الراجح من أقوال أهل العلم، ويبدأ وقتها من اليوم السابع للمولود……. كما أنه لا بأس بالأكل منها والتصدق على الفقراء والمساكين. أما دفعها قيمة فلا يجوز (فتاوی الشبکة الاسلامية ۱۵۸۷۷/۱۳ مجموعة من المؤلفين)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
اردو ترجمہ حافظ محمد اقبال راشد
عنوان: بلاشبہ تمہارے پاس اللہ کی طرف سے واضح و روشن کتاب آچکی ہے
مكۃ المكرّمہ اردو ترجمہ :ثناء الله صادق تیمی
عنوان: والدین کے حقوق
مولانا زكریا برماور ندوی صاحب
مولانا زكریا برماور ندوی صاحب