جمعرات _28 _اکتوبر _2021AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر / 1007
مسلمان باورچی کے لیے کتے یا خنزیر کا گوشت کسی غیر مسلم کے لیے پکا کر دینے کا کیا حکم ہے؟
کتے یا خنزیر کا گوشت کھانا حرام ہے تو اسی طرح کسی دوسرے کے لیے کتے یا خنزیر کا گوشت پکا کر کھلانا بھی حرام ہے چونکہ قرآن کے مخاطب رہتی دنیا تک کے لوگ ہیں اس لیے حرام گوشت کھانا یا کھلانا مسلمان کے لیے جس طرح حرام ہے اسی طرح غیر مسلم کو پکا کر کھلانا بھی حرام ہے
وَلَا يَجُوزُ لِلْمُسْلِمِ إعَانَةُ الْكَافِرِ عَلَى مَا لَا يَحِلُّ عِنْدَنَا كَالْأَكْلِ وَالشُّرْبِ (حاشية البجيرمي على الخطيب:374)
علامہ محمد مصطفی الزحیلي فرماتے ہیں: الكفار مخاطبون بفروع الشريعة (الوجيز في أصول الفقه الإسلامي:١/٤٧٣)
لا تَجُوزُ لِلْمُسْلِمِ إعَانَةٌ لِكَافِرٍ عَلَى مَا لَا يَحِلُّ عِنْدَنَا كَالْأَكْلِ وَالشُّرْبِ فِي نَهَارِ رَمَضَانَ بِضِيَافَةٍ أَوْ غَيْرِهَا (أسنى المطالب في شرح روض الطالب ج١ص٤١٨)
ليس للمسلم خصوصية تجعل الحرام على غيره حلالًا له كلا ، إن الله رب الجميع ، والشرع سيد الجميع ، فما أحل الله بشريعته فهو حلال للناس كافة ، وما حرم فهو حرام على الجميع إلى يوم القيامة السرقة مثلا حرام ، سواء أكان السارق مسلما أم غير مسلم ، وسواء أكان المسروق منه مسلما أو غير مسلم (الحلال والحرام في الإسلام ليوسف القرضاوي:٤٥) فلا يجوز للمسلم أن يطبخ أو يقدم لحم الخنزير ولو لغيرالمسلمين، لما فيه من إعانتهم على فعل المحرم، والله تعالى يقول: ولا تَعاوَنُوا عَلى الأِثْمِ والعُدْوان (فتاوى الشبكة الإسلامية:١٣/١٦١٧٠)
بدھ _27 _اکتوبر _2021AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر / 1012
قران مجید کی تلاوت کے دوران کھانے پینے کا کیا مسئلہ ہے؟
دوران تلاوت آدمی کھانے پینے میں مصروف ہوجائے تو یہ قران کی بے ادبی ہے اس سے بچنے کی ضرورت ہے
يُسْتَحَبُّ الوُضُوءُ لِقِراءَةِ القُرْآنِ، لأِنَّهُ أفْضَل الأْذْكارِ….. ويُسْتَحَبُّ أنْ يَجْلِسَ القارِئُ مُسْتَقْبِلًا القِبْلَةَ فِي خُشُوعٍ ووَقارٍ مُطْرِقًا رَأْسَهُ، ويُسَنُّ أنْ يَسْتاكَ تَعْظِيمًا وتَطْهِيرًا (الموسوعة الفقهية الكويتية. ٢٥٢/١٣)
وينبغي أن يكون شأن القارئ التدبر) أي لما يقرؤه والتفهم له، حاضر القلب معه (إعانة الطالبين: ٢٨٤/٢)
وأما شرب الماء باردًا أو ساخنًا فلا حرج فيه عند التلاوة، كما لا حرج في رد السلام أو إجابة سائل عن شيء معين، وذلك لعدم وجود دليل يمنع من ذلك (فتاوی الشبكة الإسلامية. رقم: ٢٤٤٣٧)
پیر _25 _اکتوبر _2021AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر / 1011
امام اگر نماز کے بعد اعلان کرے کہ تمام مقتدی کو نماز کا اعادہ کرنا ہوگا حدث لاحق ہونے کی وجہ سے تو ایسا شخص جسے امام کے ساتھ دو یا تین رکعت ملی ہو اور وہ امام کی سلام کے بعد اپنی بقیہ رکعت مکمل کرنے کے لیے کھڑا ہوگیا ہو تو کیا ایسا شخص اپنی بقیہ نماز کو مکمل کرے گا یا اپنی نماز توڑ کر امام کے ساتھ اعادہ کرے گا؟
اگر کسی شخص کو امام کے سلام پھیرنے کے بعد امام کو حدث ہونے کا علم ہوجائے تو اس پر اس نماز کا اعادہ لازم نہیں ہے اسی طرح اگر نماز کے دوران علم ہوجائے اور مقتدی امام سے الگ ہونے کی نیت کرے اور اپنی نماز مکمل کرے تب بھی اس مقتدی کی نماز ہوجائے گی۔ لہذا وہ شخص جس نے امام کے ساتھ دو یا تین رکعت پالیا ہو اور وہ امام کی سلام کے بعد اپنی بقیہ رکعت مکمل کرنے کے لیے کھڑا ہوگیا ہو اور امام کی اقتداء سے نکلنے کے بعد اسکے محدث ہونے کا علم ہوجائے تو ایسا مقتدی اپنی بقیہ رکعتیں مکمل کرنے سے اس کی نماز ہوجائے گی نماز توڑ کر اعادہ کرنے کی ضرورت نہیں
قال الإمام الشيرازي رحمه الله: ولا تجوز خلف المحدث لأنه ليس من أهل الصلاة فإن صلى خلفه غير الجمعة ولم يعلم ثم علم فإن كان ذلك في أثناء الصلاة نوى مفارقته وأتم وإن كان بعد الفراغ لم تلزمه الإعادة لأنه ليس على حدثه أمارة فعذر في صلاته خلفه (المهذب :١٨٤/١) *المجموع: ٢٥٦/٤ *نهاية الزين :١٢٩ *التنبية :٢٩ *تحرير الفتاوى:٣٣٥/١
اتوار _24 _اکتوبر _2021AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر / 1010
نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد امام سورہ یا آیات پڑھتا ہے کیا مقتدی امام کے ساتھ ان آیات کی تلاوت کرنے کا کیا مسئلہ ہے؟
نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد امام جن آیات کی تلاوت کرتا ہے اور اس کی آواز مقتدی تک پہنچتی ہو تو مقتدی کے لیے امام کے پیچھے تلاوت کرنا مکروہ ہے بلکہ امام کی تلاوت کو خاموشی سے سنے اگر امام کی تلاوت کی آواز مقتدی تک نہ پہنچ رہی ہو یا مقتدی بہرہ ہو تو مقتدی کے لیے امام کے پیچھے قرات کرنا درست ہے۔ اسی طرح سری نماز میں مقتدی کے لیے سورہ پڑھنا سنت ہے
علامہ دمیری رحمۃ الله علیہ فرماتے ہیں: (ولا سورة للمأموم، بل يستمع) لقوله تعالى: ﴿وإذا قرئ القرءان فاستمعوا له﴾. وقال ﷺ: (إذا كنتم خلفي .. فلا تقرؤوا إلا بأم القرآن) (النجم الوهاج :٢/١٢٧)
علامہ رملی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: (ولا سُورَةَ لِلْمَأْمُومِ) فِي جَهْرِيَّةٍ (بَلْ يَسْتَمِعُ) وتُكْرَهُ لَهُ قِراءَتُها كَما هُوَ ظاهِرٌ لِلنَّهْيِ الصَّحِيحِ عَنْ قِراءَتِها خَلْفَهُ، والأصْلُ فِي ذَلِكَ قَوْله تَعالى ﴿وإذا قُرِئَ القُرْآنُ فاسْتَمِعُوا لَهُ وأنْصِتُوا﴾ [الأعراف ٢٠٤] والِاسْتِماعُ مُسْتَحَبٌّ لا واجِبٌ، فَإنْ) لَمْ يَسْتَمِعْ قِراءَتَهُ كَأنْ (بَعُدَ) عَنْ إمامِهِ أوْ كانَ أصَمَّ أوْ سَمِعَ صَوْتًا لَمْ يَفْهَمْهُ (أوْ كانَتْ) صَلاتُهُ (سِرِّيَّةً) وأسَرَّ فِيها إمامُهُ أوْ جَهْرِيَّةً ولَمْ يَجْهَرْ فِيها كَما مَرَّ (قَرَأ) المَأْمُومُ السُّورَةَ (فِي الأصَحِّ) إذْ سُكُوتُهُ لا مَعْنى لَهُ (نهاية المحتاج: ١/٣٠٣)
ہفتہ _23 _اکتوبر _2021AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
مولانا اقبال نائطے صاحب ندوی
جمعہ _22 _اکتوبر _2021AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
اردو ترجمہ محمد اقبال راشد
عنوان: عسنت پر ڈٹے رہنا
جمعہ _22 _اکتوبر _2021AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
مكۃ المكرّمہ اردو ترجمہ : حشر الدین مدنی
عنوان: پوشیدہ نیک عمل
جمعہ _22 _اکتوبر _2021AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فضيلة الشيخ عبدالله بن عبدالرحمن البعيجان
جمعہ _22 _اکتوبر _2021AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فضيلة الشيخ ماهر بن حمد المعيقلي
جمعہ _22 _اکتوبر _2021AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
مولانا عبد الاحد فکردے صاحب ندوی