بھٹكل مسجدِ ابوذر غفاری گلمی روڈ عربی خطبہ – 21-09-2018
مولانا عبدالاحد فكردے ندوی صاحب
مولانا عبدالاحد فكردے ندوی صاحب
مولانا خواجہ معین الدین اكرمی صاحب مدنی
مولانا عبدالعلیم خطیب صاحب ندوی
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب (وائیس آف بھٹكلیس)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0649
نرم ملائم کپڑے یا روئی ، گھاس وغیرہ پر نماز میں سجدہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ نماز میں نرم کپڑے پر یا روئی اور گھاس وغیرہ پر سجدہ کرنا اس شرط کے ساتھ جائز ہے کہ پیشانی کو زمین کی سطح محسوس ہو، محض نرم چیز کی سطح پر سجدہ کرنا کافی نہیں ہے ، ہاں اگر پیشانی کو زمین پر رکھنے میں عذر ہو تو نرم ملائم کپڑے یا گھاس پر سجدہ کرنے میں کوئی حرج نہیں.
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: فلو سجد علي قطن او حشيش او شيئ محشوبهما وجب أن يتحمل حتي ينكسب. امام محلی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: السجود وأقله مباشرة بعض جبهته مصلاه بان لا يكون عليها حال كعصابة. (كنز الراغبين 147/1) (حاشیة الجمل75/2) (اسني المطالب329/1)
Fiqhe Shafi Question No 0649
what is the ruling on prostrating in salah on soft cloth or cotton , grass etc?
Ans; prostrating in salah on soft cloth , cotton , grass etc is permissible on the condition that the forehead must feel the hardness of the ground . Just prostrating on soft things is not enough . Yes, if one confronts any problem to prostrate on the ground, there will be no issue in prostrating on soft cloth or grass .
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب (وائیس آف بھٹكلیس)
سورة بنى اسرائيل– آيت نمبر 026-027 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0498
دس محرم کے دن وہ مخصوص اعمال جن کا شریعت سے کوئی ثبوت نہیں ملتا ؟ رہنمائی فرمائیں
جواب:۔ دس محرم کے دن بعض وہ اعمال ہے جن کا شریعت میں کوئی ذکر نہیں ہے مثلا اس ماہ میں مخصوص نیتوں سے نمازیں پڑھنا، الگ الگ ناموں سے کھانے پکانا اور رشتہ داروں میں تقسیم کرنا، سرمہ لگانا، اور محرم کی نیت سے غسل کرنا، کسی عالم کی زیارت کے لیے جانا، اسی دن کو صلہ رحمی کے لیے مخصوص کرنا. صرف اسی دن مریض کی عیادت کے لیے جانا، اور یتیم کے سر پر ہاتھ گھمانا، اسی دن ناخن نکالنا، مخصوص تعداد میں سورہ اخلاص پڑھنا وغیرہ اگرچہ کہ یہ سب اچھے اعمال ہیں مگر اسی دن خاص کرنے کے سلسلے میں قرآن و احادیث سے کوئی ثبوت نہیں ملتا ، لہذا ان چیزوں اور دوسری رسومات وبدعات سے احیتاط ضروری ہے۔
Fiqhe Shafi Question No/0498
What are the deeds which are not proved to be performed in the light of Islam on the day of youm e ashura ?
Ans; On the day of 10th Muharram, these are the deeds of which there is no evidence in Shariah . For e.g.: praying with a particular niyah ( intention ). On this day , preparing food with different names and distributing Among the relatives , applying Surma, paying a visit on an Alim grave , taking a ghusl with niyat of Muharram’s , preferring this day specially for being kind , paying visit (iyadat) to a sick . Being kind to an Orphan , cutting the nails , reciting Surah ikhlas innumerable.
Like wise , all these deeds are good deeds but there is no evidence on these particular day mentioned in Quran or Hadith . Therefore , we should keep ourselves away from such things or rituals .
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب (وائیس آف بھٹكلیس)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
سورة بنى اسرائيل– آيت نمبر 024-025 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0648
نماز میں موبائیل کی اسکرین پر قرآن مجید دیکھ کر پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ نماز میں موبائیل کی اسکرین پر قرآن مجید کھول کر پڑھنا جائز ہے اسلیے کہ حدیث میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک غلام تھا جن کا نام ذکوان تھا اس نے قرآن میں دیکھکر قراءت کرتے ہوئے حضرت عائشہ کی امامت کی۔ (صحيح البخاري/692) قرآن مجید کو دیکھ کر پڑھنا اور موبائیل کو اٹھانا اور اسکرین کو ہاتھ لگاکر صفحہ پلٹنا یہ سب عمل قلیل کے درجے میں ہے اس سے نماز باطل نہیں ہو گی۔
(في المصحف) إستدل به علي جواز قراءة المصلي في المصحف۔ (فتح الباري: 3/ 95) لو قرأ القرآن من المصحف لم تبطل صلاته سواء كان يحفظه أم لا بل يجب عليه ذلك إذالم يحفظ الفاتحة كماسبق ولو قلب أوراقه أحيانا في صلاته لم تبطل۔ (المجموع 4/ 27)
Fiqhe Shafi Question No/0648
What is the ruling on reciting The Holy Quran from mobile screen while on salah ?
Ans; Reciting The Holy Quran from the mobile screen in salah is permissible. As is in Hadith , there was one slave with Hazrath Aysha ( RA) whose name was Zakwan . He had performed imamat for Hazrath Aysha ( RA) by reciting the Quran whilst seeing it in salah.
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)