فقہ شافعی سوال نمبر/ 0231 حرم مکہ میں زیادہ بھیڑ کی بناء پر بہت مرتبہ فرض نماز عورتوں کے محاذات (یعنی عورتیں نماز کے وقت سامنے یا برابر میں ہوتی ہیں) میں ادا کرنی پڑتی ہے .لہذا حرم مکہ اور اس کے علاوہ مساجد میں عورتوں کی صفوں کے پیچھے مردوں کی صفیں بنا کر نماز ادا کرنا درست ہے یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کسی جگہ جماعت میں مرد و عورتیں ہوں تو عورتیں مردوں کے پیچھے رہیں. لیکن حرم مکہ یا اس کے علاوہ جگہ میں مرد عورتوں کی صفوں کے پیچھے نماز ادا کریں تو یہ عمل مکروہ ہے اس لئے بغیر کے مجبوری عورتوں کے پیچھے نماز ادا کرنے سے احتیاط کرنا چاہیے. البتہ اس طرح نماز ادا کرنے سے کسی کی نماز فاسد نہیں ہوگی۔ (الام:2/335)
Fiqhe Shafi Question No/0231 In Haram of Makkah most of the time men and women are supposed to perform fardh prayer together (women stands equal to men or ahead of men while praying) because of too much crowd ..Thus, Is it correct to arrange rows of men behind the rows of women for prayer in Haram e Makkah or other Mosques?
Ans: If at some place men and women are praying together in jamaat then women must stand behind men.. But in Haram of Makkah or any other place etc men performing salah behind the rows of women is Makrooh .. So care to be taken that men must not stand behind women while praying without any compulsion.. However performing salah in this way will not invalidate the prayer..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0632 اگر کسی نے قربانی کا جانور خریدا لیکن وہ جانور قربانی کے دنوں میں ذبح نہیں ہو سکا اب جانور کا کیا حکم ہے؟
جواب :۔ قربانی کا وقت عید اور اس کے بعد کے تین دن ہیں اگر جانور کو ان مخصوص دنوں میں ذبح نہ کرسکے تو قربانی کا وقت ختم ہو جاتا ہے، اگر وقت ختم ہونے کے بعد کوئی ذبح کرے تو وہ جانور بطور صدقہ شمار ہوگا۔
فإن ذبح المتطوع بالأضحية بعد فوات الوقت فهي صدقة إن تصدق بها فيثاب ثواب الصدقة لا الأضحية وإن ضحي بها في سنة أخري وقعت عنها لا عن الأولي۔(أسني المطالب 2/ 459) لا يجوز التضحية بعد ايام التشريق إلا في صورة واحدة وهي إذا أوجبها في ايام التشريق أو قبلها ولم يذبحها حتي فات الوقت فإنه يذبحها قضاء۔ (المجموع 8/ 218)
Fiqhe Shafi Question No/0632 If an individual buys an animal but it couldn’t be slaughtered in the days of eid then what is the ruling with regard to the animal?
Ans; There are four days for animal sacrifice ;the Eid day and the following three days of eid. If the animal is not slaughtered in these particular days then the time for animal sacrifice gets end.. if anyone slaughters it after the end of eid days then the sacrifice would be considered as sadqa…
اگر کسی شخص کو پیشاب کے قطرے گرنے کا مرض ہو تو ایسا شخص حالت احرام میں لنگوٹ یا پیڈ استعمال کرے تو کیا اس پر فدیہ واجب ہوگا؟
جواب :۔ وہ شخص جس کو سلسل البول یا وقتا فوقتا پیشاب کے قطرے نکلتے رہتے ہیں بقدر ضرورت لنگوٹ یا پیڈ استعمال کرتا ہے تواس کے لئے گنجائش ہے اور اس صورت میں اس پر فدیہ بھی واجب نہیں ہوگا.
البتہ اس بات کا خیال رہے کہ لنگوٹ یا پیڈ صرف اتنی ہی مقدار میں استعمال کرے جتنی مقدارسے پیشاب کے قطرے رک سکتے ہیں (اعانۃ الطالبین:2/505)
Question No/0235
If a person suffering from urinary incontinence use underwear or pad in the state of ehram ,Does fidya become compulsory on him?
Ans: It is acceptable in sharia If a person suffering from urinary incontinence use pad or underwear in the state of ehram and also fidya will not be compulsory on him..
However one should be careful about using the pad or underwear.. It must be used only to that extent as needed to prevent the drops of urine…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0238 اگر کسی شخص کو دوران طواف حدث لاحق ہو جائے (یعنی جس کا وضو ٹوٹ جائے) تو طہارت حاصل کرنے کے بعد دوبارہ طواف کرے گا یا وہ (بنا) جتنا باقی تھا اسی کو مکمل کرے گا ؟
جواب:۔اگر کوئی شخص دوران طواف محدث ہوجائے تو طہارت حاصل کرنے کے بعد وہ بنا کرے گا یعنی جس چکر میں وضو ٹوٹا ہے. وضو کے بعد وہیں سے طواف شروع کرکے بقیہ چکر کو مکمل کرتے ہوئے سات چکر پورےکرے گا. (روضةالطالبين358/2) (مغني المحتاج262/2)
Fiqhe Shafi Question No/0238 If a person breaks his wudhu during tawaaf and upon returning from renewal of his wudhu,can he continue his tawaaf from where he left off or should he restart his tawaf?
Ans; If a person becomes muhaddis during tawaaf then upon gaining taharah( renewal of his wudhu) he should do bina which means he should continue his tawaaf from where he left off (the place where he broke his wudhu) and so he must complete his 7 tawaaf..
اگر بواسیر کا مریض جس کا خون ہر وقت گرتا رہتا ہے حج کے لئے چلاجائے تو ایسے شخص کے لئے طواف کرنے کی کیا صورت ہے؟
جواب:۔طواف کرنے سے پہلے ایسا مریض اپنے خون کودھولے اور اس جگہ پر کپڑا باندھ لے جہاں سے خون نکلتا ہو اور طواف سے قبل وضو کرلے.اور فورا جاکر طواف شروع کردے. ایسا شخص ایک وضو سے ایک ہی طواف کریگا ۔ اگر اس کے بعد خون پھر سے نکل آئے تو وضو نہیں ٹوٹے گا اور طواف بھی درست ہوگا. اگر اس نے اس جگہ کو نہیں دھویا اور کپڑا نہیں باندھا پھر خون نکل آیا تواس کا وضو ٹوٹ جائے گا اور طواف درست نہیں ہوگا۔ (بحرالمذھب:1/522) (روضۃ الطالبین:1/251-252)
Question No/0236
If a piles patient suffering from continuous discharge of blood intends to perform hajj then What are the rulings on him to perform tawaf?
Ans:The person suffering from piles should wash his private part first(from where the blood flows) then cover it with a piece of cloth ,make wudhoo before tawaaf and then begin his tawaf immediately.. Such a person can complete only one tawaf with the single wudhoo.. If the blood still continues to flow during tawaaf then his wudhoo will not break and his tawaaf will also be valid.. If the person neither wash his private part nor cover it with the cloth then his wudhoo will be invalid and his tawaf as well…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0378 احرام کی حالت میں پردہ کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب:۔ احرام کی حالت میں عورتوں کو چہرے کو کهلا رکهنا ضروری ہے لہذا اگرکوئی عورت اس حالت میں پردہ کرنا چاہے توایسی ٹوپی وغیرہ پہن کراس پرنقاب اس طرح لٹکاے کہ وہ چہرے کو نہ لگے .نیز اس حالت میں کوئی فدیہ بهی واجب نہیں ہوگا۔ (روضة الطالبین وعمدة المفتين 3 / 127)
Fiqhe Shafi Question No/0378 What is the method of veiling oneself in the state of Ihram?
Ans; It is necessary for women to keep their faces uncovered in the state of Ihram.. Therefore if a woman wishes to veil herself in this state then she must wear a cap to which she must attach a veil in such a way that it should not touch her face and she doesn’t have to pay fidya in this state..
آج کل ہر قسم کا صابون خوشبو والا ہی ملتا ہے تو کیا احرام کی حالت میں ایسے صابون کے استعمال کی اجازت ہے یا نہیں ؟
جواب :۔ احرام کی حالت میں خوشبودار صابون کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے اگر کوئی شخص استعمال کرے تو اس پر فدیہ واجب ہے ۔لیکن اگر کوئی ایسا صابون استعمال کرئے جو خوشبو والا نہیں ہے تو بغیر کراہت کے استعمال کرنا جائز ہے اور اس پر فدیہ بھی نہیں ہے اس لئے کہ احرام کی حالت میں خوشبو کا استعمال کرنا حرام ہے .
تحرم على المتلبس بالإحرام عشرة أشياء يجب أن يتجنبها، منها ٦ـ التطيب: وذلك باستعماله عمدًا في أي جزء من أجزاء بدنه….. ومثله أيضًا الغسل بصابون مطيب…………….ووجبت الفدية.(١)
📚 المراجع 📚
(١) الفقه المنهجي : ٣٧٣/١
Question no/0224
Nowadays all types of soaps contains fragrance so is it permissible to use these soaps in the state of Ehram?
Ans: It is not permissible to use scented soaps in the state of Ehram.. If a person use it then fidya will be compulsory on him..If a person use soaps that lacks fragrance then it is permissible to use and he need not pay any fidya for it ..As To use perfumes in the state of Ehram is haram..
حالت احرام میں طواف کے دوران اگر کوئی شخص کعبة الله کو ہاتھ لگائے یا حطیم کی دیوار پر ہاتھ رکھے جس پر خوشبو لگائی گئی ہو اور وہ خوشبو اسکے ہاتھ کو لگ جائے تو کیا یہ شخص مِحرمات احرام کا مرتکب شمار ہوگا اور کیا اس پر فدیہ واجب ہوگا؟
جواب: کعبة الله کی دیواروں اور حطیم وغیرہ کو خوشبو لگائی جاتی ہے. اگر حالت احرام میں طواف کے دوران اسکے ہاتھ پر خوشبو لگ جائے تو وہ دو حالتوں سے خالی نہ ہوگا یا تو اس نے بھول کر لگایا ہوگا یا اسے پتہ نہ ہوگا کہ یہاں خوشبو لگائی گئی ہے تو ایسی صورت میں نہ فدیہ ہوگا اور نہ محرمات احرام کا مرتکب ہوگا چاہے خوشبو خشک ہو یا تر ہو ۔ اگر اس نے علم ہوتے ہوئے ہاتھ لگایا اور خوشبو تر تھی تو ایسی صورت میں اس پر فدیہ ہوگا۔ اور اگر خوشبو خشک تھی تو اس پر فدیہ نہ ہوگا اس لئے کے اس نے ایسی چیز کا قصد نہیں کیا جس سے فدیہ لازم آتا ہو اور نہ ایسی چیز کا جو اسکے لئے جائز نہ تھی بلکہ اس نے تبركا ہاتھ لگایا ہے، جیسا کہ علامہ قاضی ماوردی رحمة الله عليه نے لکھا ہے ۔
فَأمّا إذا مَسَّ خَلُوقَ الكَعْبَةِ؛ وكانَ رَطْبًا، أوْ مَسَّ طِيبًا، رَطْبًا فَعَلِقَ بِيَدِهِ فَعَلى ضَرْبَيْنِ: أحَدُهُما: أنْ يَكُونَ ناسِيًا لِإحْرامِهِ فَلا شَيْءَ عَلَيْهِ، سَواءٌ عَلِمَ أنَّ الطِّيبَ رَطْبٌ أوْ لا؛ لأن المتطيب ناسيًا لا فِدْيَةَ عَلَيْهِ….. .والضَّرْبُ الثّانِي: أنْ يَكُونَ عالِمًا فَلَهُ حالانِ: أحَدُهُما: أنْ يَعْلَمَ أنَّ الطِّيبَ رَطْبٌ فَعَلَيْهِ الفِدْيَةُ….والثّانِي: أنْ يَظُنَّ أنَّ الطِّيبَ يابِسٌ.. وهُوَ الصَّحِيحُ – لا فِدْيَةَ عَلَيْهِ؛ لِأنَّهُ لَمْ يَقْصِدْ إلى ما تَجِبُ فِيهِ الفِدْيَةُ، ولا إلى ما لا يَجُوزُ لَهُ لِأنَّ مَسَّ الطِّيبِ اليابِسِ جائِزٌ لَهُ فَصارَ كالنّاسِي والله أعلم.(١)
📚المراجع📚
(١) الحاوي الكبير. : ١١٣/٤
Question no/ 0221
If a person touched kabah or the wall of hateem in a state of ehram while performing tawaf and its fragrance is sensed on the person’s hand .. Will it be considered among the unlawful acts of ehram?
Ans: If a person’s hand get scented in a state of ehram by touching the walls of kabah and hateem while performing tawaf then it is considered in two ways i.e If he touched the kabah ignorantly and wasn’t aware that the walls of kabah or hateem were scented then fidya will not be compulsory on him and it will not be considered among the unlawful acts of ehram whether it may be wet or dry. If he touched the kabah intentionally ,knowing that it is scented and also if it is wet, then he must pay fidya for it..If it is dry then fidya will not be compulsory on him..Because he did not intend to perform any unlawful acts or any of those acts that would lead him pay fidya as he touched it unintentionally..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0631 کیا عورت کو حج کے لیے شوہر کی اجازت ضروری ہے؟
جواب:۔ عورت شوہر کی اجازت کے بغیر حج میں نہیں جاسکتی اور اگر حج پر قدرت کے باوجود نہ جاسکے اور اس کا انتقال ہوجائے تو اس کے ترکہ میں سے اس کا حج بدل کروایا جائے گا اور اس صورت عورت گنہگار شمار نہ ہوگی۔
ليس للمرأة السفر إلى الحج إلا بإذن زوجها فإن منعها منه لم يجز لها الخروج فإن ماتت فى حال قدرتها ومنع الزوج لها قضي الحج من تركتها ولا تعد أثمة في ذلك. (الفقه المنهجي١٢٦/٢)