جمعہ _17 _اپریل _2020AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر / 0843
کیا نماز میں رکوع سے اٹھتے وقت یا مکمل اٹھنے کے بعد، اور اسی طرح سجدہ سے اٹھتے وقت یا مکمل اٹھنے کے بعد تکبیر کہنی چاہیے .؟
نماز پڑھنے والے کے لیے مستحب ہے کہ رکوع میں جاتے جاتے ہی تکبیر شروع کرے اور رکوع کو مکمل ہونے تک تکبیر کو جاری رکھے۔ اسی طرح سجدہ کی تکبیر میں بھی اعتدال میں ہی تکبیر شروع کرے اور مکمل ہونے تک تکبیر جاری رکھے۔
قال الإمام الرؤيانى رحمة الله عليه :المستحب أن يرفع يديه مع ابتداء التكبير ثم ينتهي رفعهما قبل انتهاء الكبير، وينبغي أن يكون في التكبير، وهو يهوي راكعاً حتى ينتهي التكبير مع انتهاء ركوعه….. (بحر المذهب:١٥٠/٢) قال الإمام البغوي رحمة الله عليه : ثم بعد ما اعتدل المصلي على الركوع، يجب عليه أن يهوي إلى السجود، ويبتدىء التكبير قائماً. (التهذيب:١١٢/٢) قال الإمام الشيرازي رحمة الله عليه : فصل: ثم يسجد وهو فرض لقوله عز وجل: {اركعوا واسجدوا} "الحج: ٧٧” ويستحب أن يبتدئ عند الهوي إلى السجود بالتكبير. (المهذب:١٤٤/١)
جمعہ _17 _اپریل _2020AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
مولانا عبدالعلیم خطیب صاحب ندوی
جمعرات _16 _اپریل _2020AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر / 0842
کسی حائضہ یا نفاس والی عورت کو رمضان کے مہینہ میں روزہ کی نیت سے روزہ دارکی طرح کھانے پینے سے رکے رہنے کا کیا حکم ہے؟
*حيض و نفاس والی عورت کے لیے روزہ رکھنا درست نہیں ہے اسی طرح روزہ کی نیت سے روزہ توڑنے والے امور سے باز رہنا بھی جائز نہیں ہے اس لیے کہ جب شریعت نے اسے روزہ نہ رکھنے کی اجازت نہیں دی ہے اس کے باوجود ایسی عورت روزہ دار کی طرح بھوکے رہنا گویا شریعت کے حکم کی خلاف ورزی کرنا ہے۔ لہذا اگر کوئی عورت ایسا کرتی ہے تو وہ گنہگار ہوگی۔البتہ روزہ کی نیت کے بغیر روزہ دار کی طرح رہے تو وہ گنہگار نہیں ہوگی۔ *
(ﺃﻣﺎ) ﺃﺣﻜﺎﻡ اﻟﻔﺼﻞ ﻓﻔﻴﻪ ﻣﺴﺎﺋﻞ (ﺇﺣﺪاﻫﺎ) ﻻ ﻳﺼﺢ ﺻﻮﻡ اﻟﺤﺎﺋﺾ ﻭاﻟﻨﻔﺴﺎء ﻭﻻ ﻳﺠﺐ ﻋﻠﻴﻬﻤﺎ ﻭﻳﺤﺮﻡ ﻋﻠﻴﻬﻤﺎ ﻭﻳﺠﺐ ﻗﻀﺎﺅﻩ ﻭﻫﺬا ﻛﻠﻪ ﻣﺠﻤﻊ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﻟﻮ ﺃﻣﺴﻜﺖ ﻻ ﺑﻨﻴﺔ اﻟﺼﻮﻡ ﻟﻢ ﺗﺄﺛﻢ ﻭاﻧﻤﺎ ﺗﺄﺛﻢ ﺇﺫا ﻧﻮﺗﻪ ﻭﺇﻥ ﻛﺎﻥ ﻻ ﻳﻨﻌﻘﺪ . (المجموع:٦/ ٢٥٧) واما الحائض والنفساء فلا یصح صومھما۔ ولایجوز لھما ان یمسکا بنیة الصوم فان فعلتا اثمتالما روی ابوسعید الخدری رض ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: اذا حاضت المرآۃ لم تصم ولم تصل وذلك نقصان…. (البیان:3/472) ثم ذكر الشافعي بعد هذا: أن الحائض منهية عن الصوم، ولو قصدته وأوقعت الإمساك منويا عصت ربها (نھاية المطلب: ٤٩/٤)
منگل _14 _اپریل _2020AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
مولانا عبدالعلیم خطیب صاحب ندوی
پیر _13 _اپریل _2020AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر / 0838
اگر کوئی شخص نماز میں ایک ہی آیت کو باربار پڑھے اور دوسری آیت زبان پر نہیں آرہی ہو تو کیا ایسی صورت میں اس پر سجدہ سہو واجب ہو گا یا نہیں؟
اگر کوئی شخص نماز میں ایک ہی آیت کو بار بار پڑھے اور دوسری آیت زبان پر نہیں آرہی ہو تو اس صورت میں اس کی نماز درست ہوگی اور سجدہ سہو کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
فلو كان تخلّل الذكر الأجنبي، أو السكوت الطويل، سهواً أو جهلاً أو كان السكوت لتذكر آية، لم يضر، كما لو كرر آية منها في محلها ولو لغير عذر……. (إعانة الطالبين:٢٢٦/١) قال الإمام: والذي أراه أنه لا تنقطع موالاته بتكرير كلمة منها كيف كان……في كتابه التبصرة بأنه لا تنقطع قراءته سواء كررها للشك أو للتفكر…… وقال المتولي: إن كرر الآية التي هو فيها لم تبطل قراءته، و إن أعاد بعض الآيات التي فرغ منها بأن وصل إلى {أنعمت عليهم} ثم قرأ {مٰلك يوم الدين}، فإن إستمر على القراءة من {مٰلك يوم الدين} أجزأته قراءته… (المجموع:٣٢٨/٤)
ہفتہ _11 _اپریل _2020AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر / 0840
گھر میں اکیلے فرض نماز پڑھتے وقت قرات بلند آواز سے پڑھنے کا کیا مسئلہ ہے؟
*اگر کوئی گھر میں اکیلے نماز پڑھتا ہو تو اس کو چاہیے کہ اپنی قرات کو جہری نمازوں فجر، مغرب اور عشاء کی شروع کی دو رکعتوں میں قرات آواز کے ساتھ پڑھنا سنت ہے۔ اور بقیہ نمازوں یعنی ظہر اور عصر میں (سرا) آہستہ آواز میں پڑھنا سنت ہے *
فروع. يستحب للامام، والمنفرد الجهر في الصبح والاولين من المغرب والعشاء. والسنة. أن يجهر الامام، والمنفردفي. الصبح والاولين. من المغرب، والاولين من العشاء ويسر فيما سوى ذلك من الصلوات الخمس، لانه نقل ذلك من النبي.صلى الله عليه وسلم. نقلا متواترا وهو اجماع لا خلاف فيه. (مغني المحتاج:٣٦٢/١)
جمعہ _10 _اپریل _2020AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فضيلة الشيخ علي بن عبد الرحمن الحذيفي
جمعہ _10 _اپریل _2020AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فضيلة الشيخ فيصل بن جميل غزاوي
جمعہ _3 _اپریل _2020AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فضيلة الشيخ عبد الباري بن عواض الثبيتي
جمعہ _3 _اپریل _2020AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فضيلة الشيخ بندر بن عبد العزيز بليلة