فقہ شافعی سوال نمبر/ 0169 تراویح کی نماز میں اگر کوئی حافظ صاحب دو رکعت کی جگہ تین رکعت پڑھ کر سلام پھیرے تو کیا کرے گا ؟اور بیس رکعت کس طرح مکمل کریگا ؟
جواب:۔ تراویح کی دو دو رکعت ہی مشروع ہے. اگر کوئی امام تیسری رکعت کے لیے بھولے سے کھڑا ہوجائے اور مقتدی کے یاد دلانے پر یا خود بخود یاد آجائے تو اسے فورا تشہد میں لوٹنا ضروری ہے. اگرچہ وہ سورہ فاتحہ و سورۃ پڑھ چکا ہو. اور آخر میں سجدہ سہو کرلے. اگر اسے تین رکعت مکمل ہونے کے بعد معلوم ہوجائے کہ تین رکعت ہوئی ہے تو ان تین رکعت میں سے دو رکعت تراویح میں شمار ہوگی. جس طرح کوئی ظہر کی فرض نماز میں پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے تو یاد آنے پر تشہد میں لوٹنا واجب ہے. البتہ یاد نہ آئے اور بھولے سے پانچ رکعت پڑھ لے تو پانچ رکعت میں سےچار رکعت سے ظہر کی نماز منعقد ہوجاتی ہے.اس لیے کہ ایک موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھولے کر پانچ رکعت پڑھائی اور آخر میں صرف سجدہ سہو کرلیا۔(بخاری:1226) لہذا جب فرض میں بھولے سے ایک رکعت زاید پڑھنے سے نماز شمار ہوجاتی ہے تو تراویح جیسی سنت نماز میں بدرجہ اولی اس کی گنجائش ہونی چاہیے .
لو قام في صلاة الرباعية الى خامسة ناسيا ثم تذكره قبل السلام فاعليه ان يعود الى الجلوس و يسجد للسهو و يسلم سواء تذكر في قيام الخامسه او بعده. المجموع (٤/١٣٧)
ولو قام لخامسة في رباعية ناسيا ثم تذكر قبل جلوسه عاد الى الجلوس فان كان قد تشهد في الرابعه او لم يتذكر حتى قراه في الخامس اجزأه ولو ظنه التشهد الاول ثم يسجد للسهو وان كان لم يتشهد اتى به ثم سجد للسهو وسلم. الاقناع (١/٣٤٧)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0606 اگر روزہ افطار کرنے کا وقت ہوجائے لیکن روزہ دار کے پاس افطاری کے لیے کوئی چیز نہ ہو تو ایسے شخص کے روزے کا کیا حکم ہے؟ کیا ایسے شخص کے لیے روزہ افطاری کی نیت کرنا کافی ہے ؟
جواب:۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب رات یہاں سے آئے اور دن یہاں سے جائے اور سورج غروب ہوجائے تو روزہ دار نے افطار کر لیا. (1) مذکورہ حدیث کی بناء پر فقہاء کرام نے استدلال کیا کہ فجر ثانی کے ذریعے آدمی روزے میں داخل ہوتا ہے اور غروب آفتاب کے ذریعے روزے سے نکلتا ہے لہذا اگر روزہ دار کے پاس افطار کے لیے کوئی بھی چیز نہ ہو تو ٹھیک غروب سے اس کا روزہ افطار ہوجائے گا نیت کرنا ضروری نہیں ہے.
أما) أحكام الفصل ففيه مسائل (إحداها) ينقضي الصوم ويتم بغروب الشمس بإجماع المسلمين لهذين الحديثين وسبق بيان حقيقة غروبها في باب مواقيت الصلاة قال أصحابنا ويجب إمساك جزء من الليل بعد الغروب ليتحقق به استكمال النهار وقد ذكر المصنف هذا في كتاب الطهارة في مسألة القلتين . (2) ﻭﻳﺪﺧﻞ ﻓﻲ اﻟﺼﻮﻡ ﺑﻄﻠﻮﻉ اﻟﻔﺠﺮ اﻟﺜﺎﻧﻲ، ﻭﻳﺨﺮﺝ ﻣﻨﻪ ﺑﻐﺮﻭﺏ اﻟﺸﻤﺲ. (3) (1)السنن الصغير للبيهقي :1321 (2)المجموع 304/6
Fiqhe Shafi Question No/0606 If the time for breaking the fast approaches but the fasting person does not have anything with which he can break his fast, then what is the ruling with regard to the fast of this person? is it enough for such a person to only make the intention of breaking the fast?
Ans: Hazrat Umar Razi Allahu anhu narrates that the prophet Sallallahu Alaihi Wasallam said that when the night comes from this side and the day goes from that side and when the sun sets then a fasting person breaks his fast. Based on this hadith the Scholars of fiqh have reasoned that through the morning daybreak a person enters his fast and through the setting of the sun a person comes out of his past. Therefore, if a person does not have anything with which he can break his fast then exactly after the sun sets his fast will break and making the intention is not necessary.
اگر کسی شخص کا صبح صادق کے بعد سفر کا ارادہ ہو تو اس ارادے کی وجہ سے ایسے شخص کو اس دن کا روزہ نہ رکھنا جائز ہے ؟
جواب :اللہ رب العزت کاارشادہے: فمن شھدمنکم الشھر فلیصمه (البقرہ:158)
اس آیت کے ضمن میں امام رازی فرماتےہیں. روزہ اس شخص پر فرض ہے جو روزہ کے وقت مقیم ہو مسافرنہ ہو . (احکام القرآن 1/256)
لہذا جو روزہ کی ابتداء کے وقت مقیم ہوگا اس پر روزہ رکھنا فرض ہوگا. اگر صبح صادق کے بعد سفر کا ارادہ ہو تو اس ارادہ سفر کی بناء پر روزہ چھوڑنا جائز نہیں ہے ، اس لیے کہ سفر میں روزہ نہ رکھنے کے جواز کے لیے یہ شرط ہے کہ صبح صادق سے پہلے پہلے ہی اپنے گاوں کی ابادی چھوڑدے، اس لیے اگر کسی کا صبح صادق کے بعد سفر کا ارادہ ہو تو روزہ رکھے پھر دوران سفر روزہ مشکل معلوم ہوتو روزہ توڑ دے اور بعد میں قضاء کرلے ۔
قال الإمام إبن حجر الهيتمي رحمه الله:
أنَّ شَرْطَ الفِطْرِ فِي أوَّلِ أيّامِ سَفَرِهِ أنْ يُفارِقَ ما تُشْتَرَطُ مُجاوَزَتُهُ لِلْقَصْرِ قَبْلَ طُلُوعِ الفَجْرِ وإلّا لَمْ يُفْطِرْ ذَلِكَ اليَوْمَ…وإنْ أصْبَحَ صائِمًا ثُمَّ (سافَرَ فَلا) يُفْطِرُ بِعُذْرِ السَّفَرِ بِخِلافِ ما إذا غَلَبَهُ الجُوعُ أوْ العَطَشُ كَما هُوَ ظاهِرٌ.تَغْلِيبًا لِلْحَضَرِ؛(١)
_____________
(١)تحفة المحتاج (٥٢٢,٥٢٣/١)
(٢) كتاب الأم (٢٥٦/٣)
Fiqhe Shafi Question No/0170 If a person has the intention of travelling after sunrise then is it allowed for this person to leave his fast?
Ans: with reference to Surah Baqarah verse number 158, in connection with this verse Imam Razi says that fasting is compulsory on that person who is stationed and not a traveller. Therefore that person who is stationed at the time of fast on him fasting is compulsory. If a person has the intention of travelling after sunrise then based on his intention of travelling he can leave that fast but the condition for this is that before sunrise the person must leave his place and go. That is why if a person has the intention of travelling after sunrise then he must keep the fast after which if he finds the fast becoming difficult during travelling then he can break his fast and he must keep the qaza fast later on.
اگر کوئی شخص دائم المرض (یعنی ہمیشہ کا بیمار) ہونے کی وجہ سے پورا مہینہ روزہ نہ رکھ سکا تو مکمل مہینہ کا ایک ساتھ اپنے روزہ کا فدیہ اداکرے گا یا روزانہ ہر روزہ کا ادا کرنا چاہیے ؟
جواب : دائم المرض یعنی ہمیشہ کا بیمار شخص پورے مہینہ کا فدیہ چاہے تو مہینہ مکمل ہونے کے بعد ایک ساتھ یا روزانہ کا فدیہ روزانہ بھی ادا کرسکتا ہے ایسے شخص کو دونوں باتوں کا اختیار ہے یاد رہے ہر روزہ کے بدلہ ایک مد چاول تقریباً چھ سو گرام فدیہ (اس شہر کا اناج )چاول یا گہیوں کا حساب لگائے گا (حوالہ الفتاوی الکبری لابن حجر 74/1)
فقہ شافعی سوال:نمبر/ 0172 روزے کی حالت میں انجکشن، گل کوز اور خون چڑھانا کیسا ہے؟
جواب :۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضي الله عنهما فرماتے ہیں”الصوم (الفطر) مما دخل وليس مما خرج”
روزہ کسی بھی چیز کے داخل ہونے سے ٹوٹ جاتا ہے نہ کہ کسی چیز کے نکلنے سے (بخاري 312)
فقہاء نے یہ اصول بنایا ہے کہ جسم کے کسی سوراخ سے کسی چیز کے اندر چلےجا نے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے. لہذا جب کوئی چیز پیٹ میں چلی جائے لیکن وہ جسم کے سوراخوں کے علاوہ کسی اور طریقہ سے داخل ہوگئی ہو تو روزہ نہیں ٹوٹے گا ۔ اسی طرح اگر کوئی چیز جسم کے سوراخ سے داخل ہو لیکن وہ پیٹ کے اندر نہ چلی جائے تو اس سے بھی روزہ باطل نہیں ہوگا.
اس سے پتا چلا کہ رگوں سے کسی چیز کا اندر جانا نقصان دہ نہیں ہے اس لیے روزہ کی حالت میں انجکشن گل کوز اور خون چڑھانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا کیونکہ ان چیزوں کو جسم میں داخل کرنے کے لیے جسم کی کسی رگ کو ہی استعمال کیا جاتا ہے البتہ ان چیزوں کا استعمال سخت ضرورت کے موقع پر ہی کرنا چاہیے خصوصا ایسے انجکشن اور گل کوز جو غذائیت کا کام دیتے ہوں اور جن سے روزے دار کو طاقت اور راحت حاصل ہوتی ہو ان سے اجتناب کرنا بہتر ہے کیونکہ بعض حضرات اس طرح کے انجکشن و گل کوز کے استعمال سے روزہ ٹوٹنے کا حکم لگایا ہے
قال الإمام ابن حجر الهيتمي:
وشَرْطُ الواصِلِ كَوْنُهُ فِي مَنفَذٍمَفْتُوحٍ فَلا يَضُرُّ وُصُولُ الدُّهْنِ بِتَشَرُّبِ المَسامِّ…… وإنْ وُجِدَ أثَرُهُ بِباطِنِهِ كَما لَوْ وُجِدَ أثَرُ ما اغْتَسَلَ بِهِ .
[تحفة المحتاج (٥١٢/١)]
Fiqhe Shafi Question No/0172 How about taking injections, dripping glucose or blood in state of fasting?
Ans; Hazrat Abdullah bin Abbas R.A said The Fast invalidates by getting something into the body and not by emitting anything out of the body..(Sahih bukhari 312) The jurists (fuqaha)bases their opinion by this hadeeth that anything that enters to the body through any of the holes will invalidate the fast.. Therefore if anything get into the stomach through other means instead of entering any of the holes then the fast doesnot invalidates..
Similarly if anything enters through any holes of the body but doesnot reach the stomach then fast will not invalidate (Tohfatul Mohtaj 512/1) By this we came to know that anything that enters the body through veins is not harmful so the fast doesnot invalidates taking injections or dripping glucose or blood doesnot invalidate the fast because veins are the means for introducing these things to the body.. Therefore one may carryout this process only in case of extreme need..Mainly these injections and glucose serves as nutrition and strengthens the body in state of fasting so it is better to refrain from it because according to some people taking injection and dripping glucose invalidates the fast…