اتوار _22 _ستمبر _2019AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر / 0779
اگر جماعت کی صف میں دو آدمیوں کے درمیان کچھ جگہ خالی ہو تو کیا نماز کی حالت میں قریب والے نماز کو کھینچ کر جگہ کو پُر کرسکتے ہیں یا نہیں؟
*نماز میں جماعت کی صف میں اگر ایک آدمی یا اس سے کم کی جگہ خالی ہو یا بعد میں آنے والا شخص صف میں ہٹ کر کھڑا ہوجائے تو قریب والے نماز ی کو نماز ہی کی حالت میں کھینچ کر صف سے جوڑنا جائز ہے۔ *قال البجيرمي رحمة الله عليه: ويؤخذ من انه لو فعل احد احد من المقتدين خلاف السنه استحب للامام ارشاده اليها بيده او غيرها من واثق منه بالامتثال ولا يبعد ان يكون الماموم في ذلك مثله في الارشاد المذكور۔ (بيجيرمي على الخطيب ١٣٥/٢) (صحيح البخاري:١٣٧)
اتوار _22 _ستمبر _2019AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0778
مساجد میں خوشبو کے لیے لوبان یا اگربتی وغیرہ جلانے کا کیا حکم ہے؟
📝 سنت یہ ہے کہ مساجد کو پاک و صاف اور معطر رکھا جائے اور اس کے لیے بہتر سے بہتر خوشبو والی اشیاء استعمال کریں لوبان اور اگربتی اگر نجس اشیاء سے نہ بنی ہوں تو مساجد میں خوشبو پیدا کرنے کے لیے ان کا جلانا پسندیدہ اور مستحب عمل ہے۔
عن عائشه رضي الله عنها أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمر بالمساجد أن تبني في الدور وأن تطهر و تطييب. (سنن الترمذي: ٥٩٤) قال ابن أرسلان: ويجوز أن يحمل التطييب على التجمير في المسجد بالبخور. (عون المعبود :٤٩٣/١) فقد كان عبدالله يحمر المسجد إذا قعد عمر رضي الله عنه على المنبر.واستحب بعض السلف التخليق بالزعفران والطيب (تحفة الاحوذي:٣٩٧/٢) قال ابن حجر في المرقاة: وبه يعلم أنه يستحب تجمير المسجد بالبخور. (المرقاة) (سنن ابن ماجه:٧٥٨) (سنن ابي داود:٤٥٥)
اتوار _22 _ستمبر _2019AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0777
اگر ایک گھر یا کمرہ میں چند آدمی ایک ساتھ رہتے ہوں تو کھانے کا سنت طریقہ کیا ہے؟
ایک سے زیادہ لوگ ہوں تو افضل اور سنت طریقہ یہ ہے کہ ایک ساتھ ہی کھانا کھائے چونکہ یہ برکت کا باعث ہے۔
امام ابن کثیر رحمه اللہ فرماتے ہیں ﻟﻴﺲ ﻋﻠﻴﻜﻢ ﺟﻨﺎﺡ ﺃﻥ ﺗﺄﻛﻠﻮا ﺟﻤﻴﻌﺎ ﺃﻭ ﺃﺷﺘﺎﺗﺎ ﻓﻬﺬﻩ ﺭﺧﺼﺔ ﻣﻦ اﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﻰ ﻓﻲ ﺃﻥ ﻳﺄﻛﻞ اﻟﺮﺟﻞ ﻭﺣﺪﻩ ﻭﻣﻊ اﻟﺠﻤﺎﻋﺔ ﻭﺇﻥ ﻛﺎﻥ اﻷﻛﻞ ﻣﻊ اﻟﺠﻤﺎﻋﺔ ﺃﺑﺮﻙ ﻭﺃﻓﻀﻞ. (تفسیر ابن کثیر:٨٠/٣) امام خطیب شربینی رحمه الله فرماتے ہیں وَتُسَنُّ الْجَمَاعَةُ وَالْحَدِيثُ غَيْرُ الْمُحَرَّمِ كَحِكَايَةِ الصَّالِحِينَ عَلَى الطَّعَامِ۔ (مغني المحتاج إلى معرفة معاني ألفاظ المنهاج,4/411) امام زکریا الانصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: (وَيُسْتَحَبُّ الْجَمَاعَةُ وَالْحَدِيثُ غَيْرُ الْمُحَرَّمِ عَلَى الطَّعَامِ)…(وَ) يُسْتَحَبُّ (مُؤَاكَلَةُ عَبِيدٍ وَصِغَارِهِ) وَزَوْجَاتِهِ (وَأَنْ لَا يَخُصَّ نَفْسَهُ بِطَعَامٍ إلَّا لِعُذْرٍ۔ (أسنى المطالب في شرح روض الطالب٢٢٨/٣ (سنن ابن ماجه:٣٣٨٦)
اتوار _22 _ستمبر _2019AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0776
مردوں کا گھٹنے کھول کر گھومنا کیسا ہے یا گھر میں ہی گھٹنے سے اوپر کا ٹاوزر (چڈی) پہننے کا کیا مسئلہ ہے؟
✍️ مردوں کا گھٹنے کھول کر بائر گھومنا درست نہیں ہے اس لیے کہ چلنے اور بیٹھنے کی حالت میں گھوٹنے کے اوپر کا حصہ یعنی ستر کھل جاتا ہے ہاں اگر گھر میں تنہا ہو تو ضرورتا ستر کھولنے کی اجازت ہے۔
قال الإمام زكريا الأنصاري: السرة والركبة فليستا بعورة، لكن يجب ستر بعضهما ليحصل ستره۔ (اسنى المطالب، للزكريا الأنصاري:٣٦١/١) قال الإمام النووي رحمة الله عليه: ﻭﻳﺠﻮﺯ ﻛﺸﻒ اﻟﻌﻮﺭﺓ ﻓﻲ اﻟﺨﻠﻮﺓ ﻓﻲ ﻏﻴﺮ ﺻﻼﺓ ﻟﻠﺤﺎﺟﺔ. (روضة الطالبين وعمدة المفتين:٢٨٢/١) (سنن دارقطنى:٨٧٨/٣٢٦/١) (سنن أبي داود/٣١٤٠ص ٤٦٠)
اتوار _22 _ستمبر _2019AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فضيلة الشيخ عبد الباري بن عواض الثبيتي
اتوار _22 _ستمبر _2019AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فضيلة الشيخ فيصل بن جميل غزاوي
ہفتہ _21 _ستمبر _2019AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
مولانا اقبال نائطے صاحب ندوی
ہفتہ _21 _ستمبر _2019AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
مولانا عبدالاحد فكردے ندوی صاحب
ہفتہ _21 _ستمبر _2019AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
مولانا انصار خطیب صاحب مدنی
ہفتہ _21 _ستمبر _2019AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
مولانا خواجہ معین الدین اكرمی صاحب مدنی