فقہ شافعی سوال نمبر/ 0543 اگر کوئی شخص گاڑی کا ڈرائیور ہو تو اس گاڑی کے نقصان پر اس کا ضامن ڈرائیور ہوگا یا اس کا مالک؟
جواب:۔ اگر کسی گاڑی کا ڈرائیور ہو تو اس گاڑی کے نقصان پر اس کا ضامن ڈرائیور نہیں ہوگا جب کہ اس میں ڈرائیور کی کوتاہی نہ ہو تو گاڑی کا مالک اس نقصان کا ضامن ہوگا۔
(ولا ضمان على الأجير) في تلف ما بيده لأنه أمين على العين المكتراة، لأنه لا يمكن استيفاء حقه إلا بوضع اليد… كالوديع فلو اكترى دابة ولم ينتفع بها فتلفت أو اكتراه لخياطة ثوب أو صبغة فتلف لم يضمن. سواء انفرد الأجير باليد ام لا…. إلا بعدوان فيصير ضامنا لها لتعديه. (الاقناع١٤٧/٢) وتبقى العين المستأجرة غير مضمونة في يد المستأجر ما دام لم يتعد في استعمالها أو يقصر في حفظها. الفقہ المنھجی۱٣٦/٣
Fiqhe Shafi Question No/0543 If a person is a driver of a vehicle then upon any damage in the vehicle, is the driver responsible for it or the owner of the vehicle?
Ans; If a person is a driver of a vehicle then the driver will not be responsible for any damage caused in the vehicle if there is no fault of the driver but the owner of the vehicle will be responsible for it.
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0542 آج کل مرغیوں کے فارم کی طرح تیتر بٹیر کے بھی فارم پائے جاتے ہیں. اور لوگ تیتر بٹیر کو بڑے شوق سے کھاتے ہیں شرعا اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ شریعت میں پنجوں سے شکار کرنے اور چیڑ پھاڑ کرنے والے پرندوں کےعلاوہ پرندے کھانا جائز ہے. اور کبوتر، بگلا جیسے پرندے کھاسکتے ہیں. تیتر کوعربی میں الحجل کہتے ہیں اور فقہاء نے صراحت کے ساتھ جائز پرندوں میں اس کا شمار کیا ہے. لہذا تیتر بٹیر کھانا جائز ہے اس لئے کہ تیتر طیب اور پاکیزہ پرندوں میں شامل ہے.
شیخ ابو زکریاانصاری رحمة الله عليه فرماتے ہیں
(فرع وتحل أنواع الحمام) من كل ذات طوق كالقمري والدبسي بضم الدال واليمام لاستطابته (والورشان) بفتح الواو والراء: ذكر القمري ويقال له ساق حر وقيل: طائر يتولد بين الفاختة والحمامة (والقطا) جمع قطاة، وهي طائر معروف (والحجل) بالفتح جمع حجلة، وهي طائر على قدر الحمام كالقطا أحمر المنقار والرجلين ويسمى دجاج البر، وهذه الثلاثة قال في الأصل إنها أدرجت في الحمام (وطير الماء) كالبط والإوز والطير الأبيض؛ لأنها من الطيبات أسني المطالب 565/1 مغنی المحتاج:6/153
Fiqhe Shafi Question No/0542 Now a days justlike poultry farms, farms of quail and partridge(teetar) are also found and people are fond of consuming these birds.. What does the shariah say with regard to this?
Ans; Consuming all the birds except those that catch their prey using their feet and that which bites or tears their prey are permissible in shariah and consuming birds like pigeon and all is also permissible.. Partridge bird is called as Al hajl in Arabic and the jurists(fuqaha) considered these among the permissible birds.. Therefore, consuming partridge and quail is permissible because these birds include among the good and pure birds..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0541 اگر میت عورت کی ہو تو کیا قبر میں اتارنے کے لیے محرم مردوں کا ہونا ضروری ہے یا کوئی بھی شخص میت کو اتار سکتا ہے؟
جواب:۔ اگر میت عورت کی ہو تو قبر میں اتارنے کے لیے محرم مرد ہو تو وہی مقدم ہے، اگر میت شادی شدہ عورت کی ہو اور اس کا شوہر تدفین کے طریقہ سے واقف ہے تو تمام رشتہ داروں کے مقابلہ میں شوہر کا میت کو قبر میں اتارنا اولی ہے اگر شوہر نہ ہو تو میت کے رشتہ دار زیادہ حقدار ہیں اگر میت کے کسی طرح کے رشتہ دار موجود نہ ہوں تو اجنبی شخص کا میت کو قبر میں اتارنا درست ہے۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: اما اذا كان الميت امرأة لها زوج صالح فهو المقدم علي الأب والابن وسائر الاقارب..
فان فقدوا فأهل الإصلاح من الأجانب. (المجموع٢٤٩/٥)
Fiqhe Shafi Question No/0541 If the mayyah is of woman then is it necessary for the mahram men to place the deceased in the grave or can anyone else place the deceased in the grave?
Ans; If the mayyah is of woman and there is a mahram man then he is worthy of it.. If the mayyah is of married woman and her husband knows the way of burial (tadfeen) then the husband placing the mayyah in the grave is considered to be the best when compared to the other relatives and if the mayyah doesnot have husband then the relatives of mayyah will be most deserving of carrying this act and if there are no relatives of the mayyah then it is permissible for the stranger to place the mayyah in the grave..