فقہ شافعی سوال نمبر/ 0528 اگر کوئی شخص پانی استعمال کرنے پر قادر نہ ہونے یا بیماری کی وجہ سے فرض غسل کے بدلے تیمم کرے پھر دوسرے دن پانی استعمال کرنے پر قادر ہوجائے یا بیماری سے اچھا ہوجائے تو کیا اسے فرض غسل کا اعادہ کرنا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص کسی عذر شرعی کی بناء پر فرض غسل کے بدلے تیمم کرلے پھر ایک دن کے بعد وہ عذر ختم ہوجائے، مثلا پانی مل جائے یا بیمار شخص اچھا ہوجائے تو اب دوبارہ فرض غسل کرنا ضروری ہے. اس لیے کہ عذر کے زائل ہوتے ہی تیمم باطل ہوجائے گا.
و یستمر تیممه عن الحدث الاکبر حتی یجد الماء بلا مانع. (مغنی المحتاج:۱/۳۸۱) ولو برئ … وھو علی طھارۃ بطل تیممه لزاول علته و وجب غسل موضع العذر. مغنی المحتاج:۱/٣٦١
Fiqhe Shafi Question No/0528 If a person is unable to use water due to illness and performs tayammum instead of fardh ghusl and the next day he recovers from his illness or regains the ablility to use water then is he required to perform fardh ghusl again?
Ans; If a person performs tayammum instead of fardh ghusl due to any legal reason and he overcomes with his problem after one day for example; if he gets water, or he recovers from his illness then he must perform fardh ghusl compulsorily because tayammum invalidates when the problem ends..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0527 نماز کے دوران اگر بچہ ماں کے سر سے ڈوپٹہ اتاردے تو نماز ہوگی یا نہیں؟
جواب:۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی حائضہ کی نماز کو ڈوپٹہ کے بغیر قبول نہیں کرتے(١)، حائضہ سے مراد ایسی عورت ہے جو بالغ ہو چکی ہو.(٢) اس حدیث کی بنا پر علماء نے یہ مسئلہ لکھا ہے کہ اگر سر کا ذرا سا بھی حصہ قدرت رکھتے ہوئےکھل جائے تو نماز باطل ہوجائیگی لیکن اگر کوئی فورا سر كو ڈھانک لے تو نماز درست ہوگی، لہذا اگر بچہ ماں کا ڈوپٹہ اتاردے، اور ماں فورا ڈوپٹہ کو سر پر رکھ دے تو نماز درست ہوگی، ورنہ درست نہیں ہوگی،
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: فستر العورة شرط لصحة الصلاة، قإن كشف شيء من عورة المصلي لم تصح صلاته، سواء أكثر من المنكشف أم أقل وكان أدنى جزء، وسواء في هذا الرجل والمرأة.(٣) امام عمراني رحمة الله عليه فرماتے ہیں: فإن انكشف شيء من العروة، مع القدرة على السترة.. لم تصح صلاته………..فاستوى فيه القليل والكثير.(٤) امام بغوي رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ولو انكشف من عورة المصلي في خلال الصلاة بريح أو غيره، إن ستر في الحال صحت صلاته؛ لأنه معذور، وإن لم يستر في الحال علم به أو لم يعلم بطلت صلاته(٥) (١)أبوداؤد: ٦٤١ (٢)عون المعبود (٣)المجموع: ١٧٢/٣-مكتبة الإرشاد (٤) البيان: ١١٥/٢ (٥) التهذيب: ١٥٦/٢
Fiqhe Shafi Question No/0527 If a child pulls off the veil(dupatta) from his mother’s head while praying then will her salah be valid?
Ans; Hazrat Aisha (R.A) narrated that the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said; “Allah does not accept the prayer of a woman who has reached puberty unless ahe wears a veil” Based on this hadeeth the scholars have written that if small part of head is uncovered even if one is able to cover it then the salah invalidates but if somebody covers it immediately then the salah will be valid.. Therefore, if a child pulls off the veil from his mother’s head and the mother covers it immediately then the salah will be valid otherwise the salah remains invalid…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0526 چمڑے کی اشیاء استعمال کرنے کے سلسلے میں کیا حکم ہے ؟ اور ہمیں کیسے معلوم ہوسکتا ہے کہ حلال طریقہ پر گائے کا ذبیحہ ہوا ہے یا حرام ؟
جواب:۔ اگر چمڑا ایسے جانور کا ہے جسے شرعی طور پر ذبح کیا گیا ہے تو ایسے جانور کا چمڑا بغیر دباغت کے بھی پاک ہے. اور اگر چمڑا کسی مردار جانور کا ہے تو کتے اور خنزیر کے علاوہ تمام جانور کا چمڑا دباغت کے بعد پاک ہو جاتا ہے. اگر شرعی طریقہ پر اس جانور کو ذبح نہ کرنے یا اس جانور کا چمڑا یا بال یقینی طور پر دباغت نہ ہوا ہو تو ایسے چمڑے کی اشیاء خشک اور سوکھی ہونے کی حالت میں کا استعمال کرنا جائز ہے. اسی طرح اگر معلوم نہ ہو کہ ذبح شدہ جانور حلال ہے یا حرام تو اس کا چمڑا تر ہونے کی صورت میں نجس مانا جائےگا اور خشک ہونے پر پاک مانا جائے گا ۔
وجلود الحیوانات المیتة کلھا تطھر ظاھر او باطنا بالدباغ ولو بالقاء الدابغ علیه بنحوریح ……… الا جلد الکلب والخنزیر فلا یطھرہ الدبغ قطعا (بجیرمی علی الخطیب:۱/۹۹)
استعمال جلد المیتة قبل الدباغ جائز فی الیابس دون الرطب …..
قال اصحابنا: یجوز استعماله قبل الدباغ فی الیابسات (المجموع:۱/٢٨٦)
فاما جلد کل ذکی یؤکل لحمه. فلا بأس أن یشرب ویتوضأ فیه ان لم یدبغ. لان طھارۃ الذکاۃ وقعت علیه. (الام ۲/۲۹)
Fiqhe Shafi Question No/0526 What is the ruling on using products made from animal skin and how can we know that whether the cow has been slaughtered in a halal or haram way?
Ans; the skin of such an animal which have been slaughtered according to shariah is clean without tanning (dibagat)and if the skin is of dead animal then except dog and pig the skin of all other animals are considered to be clean after tanning .. but if the slaughtering of animal is not carried out according to shariah or if the skin or hair of this animal is surely not tanned then use of this skin in their dry or wet condition is permissible.. similarly, if one doesn’t know that the slaughtered animal is halal or haram then the skin of the animal in their wet condition is considered to be najis and will be considered as clean in their dried condition..