فقہ شافعی سوال نمبر/ 0068 اگر کوئی شخص مکمل طور پر برہنہ ہونے کی حالت میں وضو کرے تو اس کا وضو صحیح ہوگا یا نہیں؟
جواب:۔ وضو کی صحت کے لیے ستر عورت شرط نہیں ہے۔ لہذا اگر کوئی شخص مکمل طور پر برہنہ ہونے کی حالت میں وضو کرے تو اس کا وضو صحیح ہوگا. لیکن وضو کے وقت ستر چھپانا بہتر ہے…
Fiqhe Shafi Question No/0068 If a person performs ablution (wudu) while he is in completely naked state then will his wudu be valid?
Ans; Satr is not the condition for ablution. Therefore if anybody performs ablution while he is in completely naked state then his ablution will be valid but its better to cover his satr (parts of awrah) while performing ablution..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0530 قبر پر پانی ڈالنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ آپ صلى الله عليه وسلم سے مروی ہے کہ آپ نے اپنے بیٹے ابراہیم کی قبر پر پانی چھڑکا تھا. التلخيص الحبير١٢٣٩ مذکورہ دلیل کی بناء پر مکمل دفن ہونے کے بعد رحمت اور میت کو ٹھنڈک کی نیک فالی لیتے ہوئے اور قبر کی مٹی کی حفاظت کی غرض سے قبر پر پانی چھڑکنا مندوب ہے، چاہے دفن کے بعد بارش ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو بہرصورت پانی چھڑکنا مندوب ہے.
ويندب أن يرش القبر بماء) لفعله – صلى الله عليه وسلم – ذلك بقبر ولده إبراهيم، ولما فيه من التفاؤل بالرحمة وتبريد المضجع للميت وحفظ التراب من تناثره، والأولى أن يكون طهورا باردا. نھایة المحتاج 3/35
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0529 اگر کسی کی فجر کی نماز قضاء ہوجائے تو کیا اس کی ادائیگی کے لئے طلوع شمس کے بعد بیس منٹ انتظار کرنا کیا ضروری ہیں؟ یا بغیر انتظار کے پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب:۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کوئی نماز بھول جائے یا وہ نماز کے وقت سوجائے، تو اس کا کفارہ یہ ہے کی جب اسے یاد آجائے وہ اس نماز کو فورا پڑھ لے ۔
مندرجہ بالا حدیث کو سامنے رکھتے ہوئے فقہائے شوافع نے یہ مسئلہ بیان کیا ہے کہ اگر کسی شخص کی فجر کی نماز قضاء ہوجائے تو اس نماز کو عین طلوع شمس کے وقت پڑھ بھی پڑھ سکتے ہیں اس کے لیے انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: فمذهبنا: أن النهي عن الصلاة في هذه الأوقات إنما هو عن صلاة لا سبب لها، فأما ما لها سبب فلا كراهة فيها، والمراد بذات السبب التي لها سبب متقدم عليها، فمن ذوات الأسباب: الفائتة فريضة كانت أو نافلة…… (١)مسلم: ٦٨٤ *بخاري: ٥٩٧. (٢)ابوداؤد: ١٢٦٧ *ترمذي: ٤٢٢. (٣)المجموع: ٧٨/٤-مكتبة الإرشاد *البيان: ٣٥٣/٢
Fiqhe Shafi Question No/0529 If anyone misses his fajr prayer then to make up his missed prayer should he wait for 20 minutes after the sunrise? Or can he pray without waiting for it?
Ans; Hazrat Anas R.A narrated that the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said; “Whoever misses a prayer out of forgetfulness or sleep then his only expiation is to perform that prayer as soon as he remembers..” Based on the mentioned hadeeth, the shafi jurists(fuqaha) proclaims that if anyone misses his fajr prayer then he can make up his missed prayer even during the sunrise and doesnot have to wait for it…
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0156 اسٹیل کے برتنوں میں کھانا پینا کیسا ہے؟
جواب:۔ لوہے اور اسٹیل کے برتنوں میں کھانا پینا بلا کسی کراہت کے جائز ہے، البتہ تانبے اور پیتل کے برتن کھانے پینے کے لیے استعمال کرنا مکروہ ہے۔ (رد المختار ۲۱۸/۵)
Fiqhe Hanafi Question No/0156 How about consuming foods and drinks in the utensils made of steel?
Ans; Eating or drinking in the utensils made of steel and iron is permissible without being disliked.. However, using the utensils made of copper and brass for consuming foods and drinks is makrooh..