درس قرآن نمبر 0750
سورة الانعام– آيت نمبر 122 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
سورة الانعام– آيت نمبر 122 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
سوال نمبر/ 0124
اگر کسی شخص کو مسلسل ہوا خارج ہوتی ہے تو کیا اس دوران وضو کرکے نماز پڑھ سکتا ہے؟
جواب:۔ اگر کسی شخص کو مسلسل ہوا خارج ہوتی ہو تو ایسے شخص کے بارے میں فقہا فرما تے ہیں کہ وہ مستحاضہ کے حکم میں ہے چنانچہ امام نووی فرماتے ہیں کہ استحاضہ کا خون یہ دائمی حدث ہے جیسے کہ سلس البول یا مذی لهذا اسکو روزہ اور نماز سے روکا نہیں جائیگا بلکہ مستحاضہ اپنے خون کو دھوئیں گی اور پٹی باندھ کر نماز کے وقت وضو کرے گی۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ اگر کسی شخص کو مسلسل ہوا خارج ہوتی ہو تو وہ نماز کا وقت ہونے کہ بعد اگر لنگوٹ یا پٹی سے ہوا رک سکتی ہے تو اسکو باندھ کر وضو کرے اور نماز پڑھے۔ نیز اگر کھڑے رہنے کے مقابلے میں بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں ہوا رک سکتی ہے تو بیٹھ کر بھی نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔
قال النووي رحمة الله عليه
والاستحاضة حدث دائم كسلس فلا تمنع الصوم والصلاة فتغتسل المستحاضة فرجها و تعصبه وتتوضا وقت الصلاة۔(منهاج الطالبين 1/134)
قال سليمان الجمل
والسلس بولا أو غيره كالمذي والودي والريح كالاستحاضة (الجمل 1/378)
قال الشيخ المليبارى
ولعاجز شق عليه قيام بأن لحقه به مشقة شديدة بحيث لا تحتمل عادة…صلاة قاعدا كراكب سفينة… وسلس لا يستمسك حدثه إلا بالقعود (فتح المعين 143)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب (وائیس آف بھٹكلیس)
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب (وائیس آف بھٹكلیس)
سورة الانعام– آيت نمبر 118-119-120-121 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
سوال نمبر/ 0125
دعائے قنوت یا قنوت نازلہ میں امام کے درود (وصلی اللہ تعالی علی خیر خلقه سيدنا محمد وعلی آله و صحبه وبارك وسلم) پڑھنے پر مقتدی بھی اس درود پر صلی اللہ علیہ و سلم بڑے آواز سے پڑھتے ہیں اسکا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ دعائے قنوت اور قنوت نازلہ میں امام کے درود پڑھتے وقت مقتدی بھی درود پڑھ سکتے ہیں اور آمین بھی کہ سکتے ہیں دونوں کو جمع کرنا بہتر ہے۔ مگر صلی الله علیه و سلم آہستہ پڑھنا چاہیے، اگر کوئی بڑے آواز سے پڑھے تو نماز باطل نہیں ہوگی۔
————-
علامہ دمیاطی فرماتے ہیں
و قال فى شرح البهجة للجمال الرملى: ويتخير فى الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم بين إتيانه وتامينه. ولو جمع بينهما فهو أحب (إعانة الطالبين1/256)
علامه جمل فرماتے ہیں
و فى العباب لو قرأ المصلى آية فيها اسم محمد صلى الله عليه وسلم ندب له الصلاة عليه فى الأقرب بالأمير كصلى الله عليه وسلم لا اللهم صل على محمد للإختلاف فى بطلان الصلاة بنقل ركن قولي۔(الجمل 2/35)
اردو ترجمہ شفقت الرحمٰن
عنوان: مایوس کن حالات میں بھی امید کا دامن کبھی نہ چھوٹے
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
مولانا زكریا برماور ندوی صاحب