سوال نمبر/ 0013 اگر پانی کے علاوہ دودھ یا تیل کثیر مقدار میں ہو اور اس میں کوئی ناپاک چیز گرجاے تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ اگر پانی کے علاوہ (کسی مائع یعنی سیال چیز میں مثلا) دودھ یا تیل و شربت وغیرہ میں ناپاک چیز گر جاے تو وہ چیز فورا ناپاک ہو جاے گی اگرچہ وہ چیز دو قلہ سے زیادہ ہی کیوں نہ ہو.
(دو قلے تقریبا۱۹۳/لیٹر) البتہ اگر ایسا جانور گر جاے جس میں خون نہ ہو یا خون ہو لیکن بہنے والا خون نہ ہو جیسے مکھی، مچھر، پِسُّو، وغیرہ تواس سے دودھ، تیل وغیرہ ناپاک نہیں ہوگا۔
Question No/0013 If an impure thing falls in milk or oil that is in greater volume then what is the ruling regarding this?
Ans; If an impure thing falls in any liquid such as milk or oil or juice instead of water then the liquid immediately turns impure even if the liquid is more than two qullah(2 qullah is approx to 193litre)..However if an animal that has no blood or an animal which has blood but doesn’t flow like fly, mosquito,flea etc falls in these kind of liquids then the milk or oil doesnot turn impure..
سوال نمبر/ 0024 اگر کسی کے ہاتھ پاوں کٹے ہوئے ہوں اور وہ وضو کرنے پر قادر نہ ہو تو ایسا شخص نماز کیسے پڑھے گا ؟
جواب:۔ اگر کسی کے ہاتھ پاوں نہ ہوں تو ایسا شخص بلا وضو نماز ادا کرے گا البتہ مرفقین یا کعبین میں سے کوئی حصہ باقی ہے تو فرض وضو کے حصہ کو دھونا واجب ہے۔
علامه شامي رحمة الله عليه لکھتے ہیں:
"ولو قطعت يده او رجله فلم يبق من المرفق والكعب شي سقط الغسل ولو بقي وجب” (شامی٦٩/١)
Question No/0024 If hands and legs of a person are cut off and he is not able to perform ablution(wudhu)then how can this person perform prayer?
Ans; If a person doesn’t possess hands and legs then he can perform prayer without ablution.. However, if any part of the knees or elbow is remaining then washing the part of fardh wudhu is compulsory(wajib)..
سوال نمبر/ 0012 اگر کوئی نجس کپڑا پانی کی بالٹی میں گر جاے، پھر اس کو نکالا جاے تو یہ کپڑا پاک ہوگا یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کوئی نجس کپڑا کسی ایسے پانی میں گر جائے جو دو قلہ سے کم ہے تو کپڑا اور پانی دونوں نجس ہوں گے، اور اگر پانی دو قلہ سے زائد ہو اور اس کپڑے کے گرنے کی وجہ سے پانی میں تغیر نہ ہوا ہو تو کپڑا پاک ہوگا اور پانی بھی پاک ہوگا۔
امام نووی رحمة الله عليه لکھتے ہیں.
و لوغمس الثوب النجس فی اناء دون قلتین من الماء فوجھان الصحیح وبه قطع الجمھور ینجس الماء ولا یطھر الثوب. (المجموع:2/544)
ویشترط طھر المحل و رود الماء القلیل علی المحل المتنجس. فان و رد متنجس علی ماء قلیل لا کثیر تنجس. وان لم یتغیر فلا یطھر غیرہ۔ (فتح المعین مع اعانة الطالبین:1/152)
Question No/0012 If an impure cloth fell in a bucket of water then after taking it off from the bucket will this cloth be pure?
Ans; If an impure cloth fell in a bucket of water that is less than two qullah then the cloth as well as the water becomes impure and if the water is more than two qullah and there is no change in the water due to the falling of the cloth in it then this cloth is clean and pure and even the water is clean.
سوال نمبر/ 0023 قرآن مجید پڑھ کر مردوں کو ایصال ثواب کرنا کیسا ہے؟
جواب:۔ اکثر علماء اہل سنت و الجماعت کا موقف یہ ہے کہ آدمی اپنی نفل عبادتوں خواہ وہ مالی ہوں یا بدنی ہوں یا دونوں سے مرکب ہوں اس کا ثواب دوسرے زندہ یا مردہ لوگوں کو بخش سکتا ہے۔
تو اس اعتبار سے قرآن مجید پڑھ کر بھی ثواب پہنچ سکتا ہے۔
عن علي رضي الله عنه مر علي مقابر وقراء قل هو الله احد احدي عشره مرة ثم وهب اجره للاموات أعطي من الأجر بعد والأموات. (اعلاء السنن ٣٣٠/٨)
Question No/0023 How about conveying rewards to the deceased(esal sawab)by recitation of the holy Qur’an?
Ans; Most of the scholars and ahla sunnah wa aljama’h based their opinions that it is permissible for a person to convey nifl ibadah whether it may be related to wealth or worship or both together to the living person or to the deceased.. So based on this one can convey rewards (esal sawab) by reciting the holy Qur’an..
سوال نمبر/ 0011 اگر کسی شخص کو دوران وضو کسی عضو کے بارے میں شک ہوجاے کہ دھویا یا نہیں تواسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟
جواب:۔ اگر کسی شخص کو دوران وضو کسی عضو طہارت کے بارے میں شک ہوجاے مثلا سر کے مسح کے وقت یہ شک پیدا ہوجائے کہ دونوں ہاتھ دھویا یا نہیں تو اس صورت میں وہ یہ مان لے گا کہ اس نے ہاتھوں کو نہیں دھویا ہے. لہذا اسے ہاتھوں کو دوبارہ دھونا واجب ہوگا پھر بقیہ وضو اسی طرح مکمل کرے گا۔
امام نووی رحمة الله عليه لکھتے ہیں:
اذا شرع فی الوضو فشک فی أثنائه فی غسل بعض الاعضاء بنی علی الیقین وھو انه لم یغسله وھذا لا خلاف فیه. لان الاصل عدم غسله (المجموع:1/529)
Question no/0011 If a person has a doubt that he has not washed some part during wudhu then what should the person do in this situation?
Ans; If a person has a doubt about some part of wudhu, whether he has washed a certain part or not, for example while doing ablution of the head, one is doubtful if he had washed both his hands or not, then in this situation he must consider that he hasn’t washed it yet and washing hands again is compulsory(wajib)for him and then he may proceed and complete his ablution..