مكة المكرّمة دعاء – 15 رمضان 1437
فضيلة الشيخ عبدالرحمن بن عبدالعزيز السديس
فضيلة الشيخ عبدالرحمن بن عبدالعزيز السديس
سوال نمبر/ 0240
اگر کسی کی نصاب کے بقدر یا اس سے کم رقم کسی شخص کے ذمہ قرض ہو تو کیا اس رقم کی بھی زکات نکالنا ضروری ہے؟
جواب:۔اگر کسی کی رقم دوسرے کے ذمہ بطور قرض واجب الادا ہے تو مالک رقم پر اس کی زکات واجب ہوتی ہے. البتہ جس قرض کی واپسی کا وقت ہوا ہو اور واپسی ممکن بھی ہو تو فی الحال تواس کی زکاۃ نکالنا واجب ہے. چاہے وہ واپس نہ لے. کیونکہ وہ واپس لینے پر قادر ہے تو گویا کہ اسی کے ہاتھ میں ہے.اگر قرض کی ادائیگی کا وقت نہ ہوا ہو یا ہوگیا ہو لیکن فی الحال وصول کرنا ممکن نہ ہو یا قرض لینے والا انکار کررہا ہو تو آئندہ جب بھی قرض وصول ہو یعنی قبضہ اور حصول کے بعد گذشتہ سالوں کے ساتھ آئندہ سال گذرنے پر اس سالوں کی زکات واجب ہوگی ۔(روضۃ الطالبین 2/194)
سورة النساء – آيت نمبر -064 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)