فقہ شافعی سوال نمبر – 0048
سوال نمبر/ 0048
حمل کو روکنے کیلئے بعض عورتیں دوائیں استعمال کرتی ہے کیا اس طرح کرنا شرعا درست ہے؟
جواب:۔ اگر عورت حمل کو روکنے کیلئےایسی دوائیں استعمال کرے، جسکی وجہ سے حمل مستقبل میں کبھی نہ ٹہرے تو اس طرح کرنا شرعا حرام ہے، ہاں اگر کسی مجبوری کی بناء پر عارضی طور پر کرے، جسکی وجہ سے حمل کے ٹہرنے میں تاخیر ہو تو پھر اس طرح کرنا مکروہ ہے۔
—————
قال الامام الدمیاطی:۔
استعمال المراة شيأ یمنع الحبل، فان کان یقطع من اصله حرم والا بان کان یبطئه کرہ ۔(اعانة الطالبین:3/307)
قال الامام الرملی :۔
واما استعمال الرجل والمراة دواء المنع الحبل فقد سئل عنہا الشیخ عزالدین فقال :لا یجوز للمراة ذلك وظاہرہ التحریم۔(نہایة المحتاج:8/443)
Fiqha Shafi Question no:0048
Some women use contraceptive pills to prevent pregnancy.. What does the shariah say with regard to this?
Ans;
If the women uses pills that causes permenant birth control then it is unlawful(haram) in shariah.. But if someone takes these pills temporarily because of some helplessness due to which the conception is delayed then it is Makrooh..