فقہ شافعی سوال نمبر – 0127
سوال نمبر/ 0127
اگرکسی شخص کے ہاتھ کی انگلیاں زائد ہو (چھ یا سات) تو وضوکرتے وقت زائدانگلی کودھونے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ اگر کسی کو پانچ انگلیوں کے ساتھ ایک زائد انگلی بھی ہو تو وضو میں اصل پانچ انگلیوں کے ساتھ زائدانگلی کو بھی وضو میں دھونا واجب ہے. ورنہ وضو درست نہیں ہوگا۔
—————
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں:
لو کان له ید ان من جانب فتارۃ تمیز الزائدہ عن الاصلیة. وتارۃ لا، فان تمیزت وخرجت من محل الفرض امامن الساعد وامامن المرافق، وجب غسلھامع الاصلیة کالاصبع الزائدہ، والسلعة سواء جاوز طولھا الاصلیة ام لا (روضۃ الطالبین :1/52)