فقہ حنفی سوال نمبر – 0175
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0175
نماز کے دوران چہرہ قبلہ کی طرف سے پھر جانے سے کیا نماز ٹوٹ جائے گی ؟
جواب:۔ نماز میں صرف چہرہ قبلہ کی طرف سے پھر جانے سے اگرچہ نماز فاسد نہیں ہوتی، مگر دوران نماز چہرہ قبلہ کی طرف سے پھیرنا مکروہ تحریمی ہے اور اس طرح کرنے سے گناہ ہوگا۔ (در مختار/شامی بیروت٣٥٤/٢)