فقہ حنفی سوال نمبر – 0177
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0177
نماز میں آگے کی طرف سینہ باہر نکال کر کھڑا ہونا کیسا ہے؟
جواب:۔ نماز کی حالت میں اللہ تعالی کے سامنے انتہائی عاجزی اور خشوع و خضوع کا اظہار ہونا چاہیے، لھذا اگر کوئی شخص نماز میں سینہ آگے کی طرف باہر نکال کر اکڑ کے کھڑا ہوگا تو یہ سخت بے ادبی اور کراہت کی بات ہوگی۔ مجمع الأنهر ١٢٤/١ فتاوي عالمگیری۱۰۷/۱