فقہ حنفی سوال نمبر – 0182
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0182
پیشاب کی نلکی کے ساتھ نماز پڑھنے کا کیا مسئلہ ہے؟
جواب:۔ جس شخص کو پیشاب مسلسل آنے کا مرض ہو اور اس نے نلکی لگا رکھی ہو، جس کے ذریعہ سے پیشاب بوتل میں جمع ہوتا رہتا ہو تو ایسا شخص شرعا معذور مانا جائے گا اور وہ اسی حالت میں وضو کرکے نماز پڑھ سکتا ہے، یہ ناپاکی اس کے حق میں مضر نہیں مانی جائے گی۔ (در مختار بیروت٤٣٩/١)