فقہ شافعی سوال نمبر – 0017
سوال نمبر/ 0017
عام طور پر نماز میں ائمہ پہلی رکعت کو دوسری رکعت کے مقابلہ میں طویل کرتے ہیں۔ شرعا اس کی کیاحیثیت ہے؟
جواب:۔ حضرت عبداللہ بن ابو قتادہ اپنے والد ابو قتادہ سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہرکی نماز میں پہلی رکعت کو دوسری رکعت کے مقابلہ میں طویل کرتے تھے اور فجر میں بھی ایساہی کرتے تھے۔(بخاری:779)
اس حدیث کی روشنی میں فقہاء نے پہلی رکعت کی قرات کو دوسری رکعت کی قرات کے مقابلہ میں طویل کرنا مستحب قرار دیا ہے.
ویسن تطویل قراءۃ الرکعۃ الاولی علی الثانیۃ علی الاصح للاتباع فی الظھروالعصر(مغنی المحتاج:1/312)
وان یطول قراۃ اولی علی ثانیۃ .ای لان نشاط فیھااکثر.فخفف فی غیرھا.(حاشیۃ الجمل:1/357)
Fiqha Shafi Question No.0017
What is the ruling with regards to the Imam elongating the 1st Rakaah of the Prayer as compared to the 2nd Rakaah ?
Answer: Hazrat Abdullah bin Abu Qatadah from his father Abu Qatadah narrates that the Prophet PBUH used to elongate the 1st Rakaah of the Zuhr Prayer as compared to the 2nd Rakaah. He used to do the same in Fajr Prayer also. (Bukhari: 779)
In the light of this narration, the Jurists say that it is better (Mustahab) to elongate the recitation in the 1st Rakaah than the 2nd Rakaah.