فقہ شافعی سوال نمبر – 0025
سوال نمبر/ 0025
مسجد میں ہواخارج کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص پیاز اور لہسن کھائے ۔اسے چاہئے کہ مسجد میں نہ آئے کیونکہ فرشتوں کو ان چیزوں سے تکلیف ہوتی ہیں جن سے انسانوں کو ہوتی ہے۔
(مسلم 564)
اس حدیث کی روشنی میں فقہاء فرماتے ہیں مسجداللہ تعالی کا گھر ہے. جس میں ملائکہ موجود رہتے ہیں. اور جس چیز سے انسان کو تکلیف پہنچتی ہے اس سے ملائکہ کو بھی تکلیف پہنچتی ہے اس لیے کہ مسجد میں ہوا خارج کرنے میں نمازیوں کے ساتھ فرشتوں کو بھی تکلیف پہچتی ہے۔ اس لئے علماء نے اس سے منع کیا ہے۔ اور بعض علماء نے مسجد سے باہر جانا ممکن ہونے کے باوجود بھی مسجد میں ہوا خارج کرنا حرام قرار دیا ہے۔
لایحرم اخراج الریح من الدبر فی المسجد لکن الاولی اجتنابه لقوله صلی الله علیه وسلم. فان الملائکة تتاذی مما یتاذی منه بنو آدم..(المجموع:2/200)
ینبغی ان یکرہ ذلك اذاتعاطاہ لا سیما اذا کان عن غیرحاجۃ بل ینبغی ان یحرم والحدیث نص فی النھی۔(حاشیۃ المجموع2/200)