فقہ شافعی سوال نمبر – 0028
سوال نمبر/ 0028
مسجد میں کھانے پینے کا شرعا کیاحکم ہے؟
جواب:۔ حضرت عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مسجد میں روٹی اور گوشت کھاتے تھے۔(سنن ابن ماجہ:3300)
اس دلیل کی بناء پر علماء نے مسجد میں کھانے پینے کی اجازت دی ہے. البتہ مسجد میں کھانے پینے سے احتیاط بہتر ہے.اور اگر کھانے کی نوبت آجائے تو دسترخوان بچھانے کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ فرش گندانہ ہو. اور کھانے کے ذرات کچھ باقی نہ رہے ۔
—————
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں
لا باس بالاکل والشرب فی المسجد و وضع المائدۃ فیه وغسل الید فیه ۔(فتاوی للنووی:126)
امام زرکشی رحمة الله عليه فرماتے ہیں۔
یجوز اکل الخبز و الفاکہة و البطیخ و بغیر ذالك فی المسجد۔ (اعلام الساجد باحکام المساجد:232)
وینبغی ان یبسط شیئا و یحترز خوفا من التلویث لئلا یتناثر شئي من الطعام فتجتمع علیه الھوام۔ (اعلام الساجد باحکام المساجد:232)