فقہ شافعی سوال نمبر – 0034
سوال نمبر/ 0034
قضاء نماز کو جماعت کے ساتھ ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ قضاء نماز کو جماعت کے ساتھ پڑھنا مستحب ہے۔ مسلم شریف کی روایت ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ خیبر سے رات کے وقت واپس لوٹے، جب نیند کا غلبہ ہوا تو ایک مقام پر آرام فرمایا اور حضرت بلال سے فرمایا….. جب فجر کا وقت قریب ہوا تو حضرت بلال کی آنکھ لگ گئی نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہو ئے اور نہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ اور نہ کوئی دوسرے صحابی بیدار ہوئے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے پہلے بیدار ہوئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا. حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو اقامت کھنے کا حکم دیا اور تمام صحابہ کرام کو صبح کی نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھائی جب نماز مکمل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص نماز کے وقت سو جائے اور بھول جائے تو جب یاد آجائے فورا نماز پڑھ لے (مسلم 309)
————–
قوله فصلي بهم الصبح فيه استحباب الجماعة في الفائتة وكذا قال اصحابنا (شرح مسلم2/309 )
Fiqha Shafi Question no; 0034
How about making up of Missed prayer(Qaza prayer) in congregation(Jamaat)
Ans;
Making up of missed prayer in congregation is Mustahab(Sunnah).. There is a narration in Muslim Shareef by Hazrat Abu huraira Radhiallahu anhu that the Prophet sallallahu alaihi wasallam returned from battle of khaybar at night and went to sleep at a place where they stopped on the way because he felt sleepy and ordered Hazrat Bilal to awaken them for morning prayer but when the time of fajr arrived , Hazrat Bilal also slept.. Neither The Prophet sallallahu alaihi wasallam woke nor Hazrat Bilal and not even the companions and the sun shone before they awakened..So The Prophet sallallahu alaihi wasallam woke up first and performed ablution(wudhu) and ordered Hazrat Bilal Radhiallahu anhu to call Iqamah and The Prophet sallallahu alaihi wasallam lead the fajr prayer to the companions by himself.. After the prayer The Messenger of Allah said,”
If a person falls asleep in the prayer time and forgets to perform it then let he performs it as soon as he remembers it”..6
(Sahih Muslim 309)