فقہ شافعی سوال نمبر – 0036
سوال نمبر/ 0036
نماز کے علاوہ اوقات میں مسجد بند رکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب :۔ مسجد میں نماز ادا کرنا گھر کے مقابلہ میں زیادہ افضل ہے۔ لہذا لوگوں کو نماز اور دیگر امور کی سہولیات کے خاطر مسجد کو کھلا رکھنا اگرچہ بہتر و مستحب ہے لیکن مسجد کی حفاظت اور اسکے سامان کی حفاظت کے خاطر اسی طرح مسجد کی بےحرمتی اور اسکی چیزوں کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں مسجد کو بند رکھنا بھی جائز ہے بلکہ آج کل کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد کو بند رکھنا ہی مناسب ہے
————-
لا باس باغلاق المساجد فی غیر وقت الصلاۃ لصیانته او لحفظ آلاته ھکذا قالوہ وھذا اذا خیف امتھانھا ضیاع ما فیھا ولم یدع الی فتحھا حاجة فاما اذا لم یخف من فتحھا مفسدۃ لا انتھاك حرمتھا وکان فتحھا رفق بالناس فالسنة فتحھا کما لم یغلق مسجد رسول الله صلي الله عليه وسلم فی زمنه وبعدہ (المجموع:2/204)
Question No. 0036
What is the ruling on keeping the Masjid closed during times other than Prayer timings ?
Answer: Praying in the Masjid is better than praying at home. Therefore, although it is better & Mustahab to keep the Masjid open for the convenience of people for Prayers & other matters, but for the protection of the Masjid & its materials as well as due to the fear of desecration of the Masjid & losing its belongings, it is also permissible to keep the Masjid closed. Infact considering the current situation, it is only appropriate to keep the Masjid closed.