فقہ شافعی سوال نمبر – 0077
سوال نمبر/ 0077
کیا اذان کے بعد مسجد سے نکلنا جائز ہے؟
جواب : بغیر کسی عذر کے اذان کے بعد اور نماز پڑهنے سے پہلے مسجد سے نکلنا مکروہ ہے البتہ کوئی عذر ہوتو مکروہ نہیں ہے بلکہ جائزہے-
دلیل یہ ہیکہ
حضرت ابوالشعثاء فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد میں بیٹهے ہوئے تهے پس مؤذن نے اذان دی تو ایک شخص مسجد سے نکل گئے.حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ان کودیکھ رہے تھے. یہاں تک کہ وہ مسجد سے باہر نکل گئے اس وقت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس شخص نے أبو القاسم صلى الله عليه وسلم کی نافرمانی کی (مسلم 655)
امام نووی فرماتے ہیں
(الثَّامِنَةُ وَالْعِشْرُونَ) يُكْرَهُ الْخُرُوجُ مِنْ الْمَسْجِدِ بَعْدَ الْأَذَانِ حَتَّى يُصَلِّيَ إلَّا لِعُذْرٍ
________________
[النووي ,المجموع شرح المهذب ,٢/٢٠٥]