فقہ شافعی سوال نمبر – 0132
سوال نمبر/ 0132
جو آدمی کھڑے ہونے پر قادر ہو اور زمین پر سجدہ کرنے سے عاجز ہو تو کرسی پر بیھٹے بغیر نماز پڑھنے کا کیا طریقہ ہے ؟
جواب اگر کوئی شخص کھڑے ہوکر نماز پڑھنے پر قادر ہو مگر پیشانی اور پیٹھ کو(رکوع اور سجدہ کے لیے) زمین پر رکھنے اور پیٹھ کو زیادہ جھکانے پر قادر نہ ہو تو رکوع اور سجدہ کے لیے اپنی گردن کو اپنی طاقت کے بقدر جتنا ممکن ہو جھکا کر رکوع اور سجدہ کرے، البتہ رکوع کے مقابلے میں سجدہ کے وقت ذرا زیادہ جھکائے۔
اللہ تعالی کا ارشاد ہے”کسی شخص کو اپنی طاقت سے زیادہ مکلف نہیں کرتا” (سورة بقرة:286)
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیمار آدمی اگر طاقت رکھتا ہو تو کھڑے ہوکر نماز پڑھے، اگر کھڑے ہونے کی طاقت نہیں رکھتا تو بیٹھ کر نماز پڑھے، اگر سجدہ کرنے سے عاجز ہو تو اشارہ سے کرےاور رکوع کے مقابلے میں سجدہ میں زیادہ جھکے۔ (رواہ دارقطنی 1688)
علامہ عمرانی فرماتے ہیں۔ وان لم يقدر ان يسجد علي الارض لعلة بجبهته او ظهره، انحني اكثر مايقدر عليه ۔ (البیان431/2)
Question no/ 0132
If a person is able to stand while praying but unable to offer prostration(sajda) sitting on the floor then what is the method of praying without sitting on the chair?
Ans; If a person is able to stand during salah but unable to keep his forehead and back(for ruku and sajda)on the floor and cannot bend his back much then he must bend his neck as much as possible for sajda and ruku but his gestures for sajdah should be lower than those of his ruku..
"Allah does not charge a soul except (with what within)its capacity” (Surat al baqarah 286)
Hazrat Ali R.A narrated that the messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him)said "Whoever has some excuse due to illness if he is able to stand during fardh salah then he is must pray in a standing position, If he cannot stand then he is allowed to pray sitting,if he cannot pray in a sitting posture then he may pray while on his side making gestures. In such a case,his gestures for sajdah should be lower than those of his ruku..” ( dar qutni 1688)