فقہ شافعی سوال نمبر – 0133
سوال نمبر/ 0133
اگر کسی شخص نے بھول کر مغرب کی چار رکعت نماز پڑھی اور آخر میں سلام سے پہلے جب اسے یاد آیا تو سجدہ سہو بھی کر لیا تو کیا اس حالت میں اس کی نماز درست ہوگی یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کسی شخص نے مغرب کی نماز بھول کر چار رکعت پڑھی اور آخر میں اس کو یاد آجائے تو سجدہ سہو کرلے تو اس کی نماز درست ہوگی ۔
صحیح بخاری کی حدیث ہے کہ "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی چار رکعت کے بجائے پانچ رکعت پڑھائی پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس سلسلہ میں پوچھا گیا تو آپ نے سجدہ سہو کیا” (صحیح البخاری ۱۲۲٦)
قال الإمام الروياني: لو سها في صلاة المغرب فزاد ركعة يسجد للسهو و أجزأته صلاته (بحر المذهب ٣٠٥/٢)
قال الإمام العمراني: إذا صلى المغرب أربع ركعات ساهيا سجد للسهو و أجزأته صلاته (البيان ٣٤٠/٢)
Question No/133
If a person prayed four raka’at(instead of three)at maghrib prayer and at the end before salam he remembered and he offered prostration of forgetfulness (sajda e suhu) then in this situation will his salah be valid?
Ans; If a person prayed four raka’ats(instead of three) at maghrib prayer forgetfully and later he remembered and performed prostration of forgetfulness(sajda e suhu) then his salah will be valid..
There is a narration in Bukhari that Once the Prophet mohammed sallallahu alaihi wasallam offered five raka’ats(instead of four) at zuhr prayer. When Allah’s messenger sallallahu alaihi wasallam was asked about this, he performed prostration of forgetfulness(sajda e suhu).. (sahih bukhari 1226)