فقہ شافعی سوال نمبر – 0138
سوال نمبر/ 0138
اگر كسى شخص كا حادثہ (accident) ميں ہاتھ یا کوئی عضو كٹ گيا ہو تو اب اس عضو کو دفن كرنا ہوگا يا يونہی چهوڑ ديا جائے گا ؟
جواب:۔ جس طرح مرده انسان كے ہر عضو كو دفن کرنے كا حكم ديا گيا ہے اسی طرح زنده انسان كے جسم سے اگر كوئی عضو الگ ہو جائے تو فقهاء نے اس کو دفن كرنا مستحب لکھا ہے، لہذا اگر كسی شخص كا حادثہ (accident) ميں کوئی عضو كٹ گيا ہو تو اس عضو کو دفن كيا جائے گا۔
قال الإمام النووي:۔
ما ينفصل من الحي من شعر و ظفر وغيرهما يستحب له دفنه. روضة الطالبين:١١٧/٢