فقہ شافعی سوال نمبر – 0139
سوال نمبر/ 0139
بعض گھروں میں چھوٹے چھوٹے بچے اور بچیاں ننگے رہتے ہیں اور والدین ان کے ستر ڈھانکنے کا اہتمام بھی نہیں کرتے شرعا اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب :۔ اگر بچے اور بچیاں اتنی کم عمر کے ہوں کہ تمیز کی حد کو نہیں پہونچے ہیں تو والدین کے لیے ان کی شرمگاہ کی طرف دیکھنا جائز ہے، اسی طرح والدین کے علاوہ دوسرے بھی بچہ (لڑکا) کی شرمگاہ دیکھ سکتے ہیں۔ البتہ بچی (لڑکی) کی شرمگاہ کی طرف دیکھنا درست نہیں ہےاس لیے کہ بچی کی شرمگاہ شہوت کےابھرنے کا سبب بن سکتی ہے اور دیکھنے اور نہ دیکھنے کا اصل دار و مدار شہوت ہی پر ہے۔
لھذا والدین کے لیے ضروری ہے کہ ابتداء ہی سے چھوٹے بچوں کے ستر چھپانے کا اہتمام کرنا چاہیے۔
والاصح حل النظر الي صغيرة لا تشتهي كما عليه الناس في الإعصار والامصار….. والوجه ضبط بما مر ان المدار علي الإشتهاء وعدمه بالنسبة لذوي الطباع السليمة ….. نعم يجوز نظره ومسه لنحو الام زمن الرضاع والتربية للضرورة تحفة المحتاج ١٦٤/٣
والفرق بين فرج الصغير حيث حل النظر اليه … والفرج الصغيرة حيث حرم النظر اليه ان فرجها افحش ….. ويجوز لنحو الام اَي من كل من يتولي عالإر والتربية .. وقوله نظر فرجيهما اَي الصغير والصغيرة إعانة الطالبين ٤١٣/٣