فقہ شافعی سوال نمبر – 0142
سوال نمبر/ 0142
اگر میت کو غسل دیتے وقت میت کے بدن سے بال یا کوئی اور عضو الگ ہوجائے تو اس کے بارے میں کیاحکم ہے؟
جواب:۔ اگر میت کو غسل دیتے وقت میت کے بدن سے بال یا کوئی اور عضو الگ ہوجائے تو اس کو پانی بہانے کے بعد کفن میں رکھ کر میت کے ساتھ دفن کیاجائے گا۔
و یستحب تسریح لحیته ورأسه ان کان علیھا شعر بمشط واسع الاسنان . ویکون برفق لئلا ینتتف فان انتتف شئ ردہ بعدغسله الیه و وضعه معہ فی الکفن اکراما لاجزائه (کفایة الاخیار:198)