فقہ شافعی سوال نمبر – 0146
سوال نمبر/ 0146
اگر کسی کے پیٹ سے بچہ مردہ پیدا ہوجائے تواس بچہ کی طرف سے عقیقہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب : اگر بچہ ماں کے پیٹ سے چار/4 ماہ کی مدت (روح پڑنے) کے بعد مردہ پیدا ہوجائے تو اس بچہ کی طرف سے بھی عقیقہ کرنا سنت ہے اور اس کا گوشت عام عقیقہ کے گوشت کی طرح تقسیم کیا جائے گا
علامہ ابن حجر ھیتمی رحمة الله عليه فرماتے ہیں
بان العقيقة إنما يسن عن سقط نفخت فيه الروح.
فتاوي الكبري. 257/4