فقہ شافعی سوال نمبر – 0147
سوال نمبر/ 0147
آج کل چھوٹے بچوں کئ نجاست دور کرنے کے لیے پانی کی جگہ ایک خاص قسم کا ٹیشو پیپر استعمال کیا جاتا ہے اگر ایسے ٹیشو سے نجاست کو دور کیا جائے پھر وہ بچہ کسی کی گود میں بغیر حائل کے بیٹھ جائے تو کیا وہ کپڑا یا آدمی کا جسم ناپاک ہوگا ؟
جواب :۔ آج کل بچوں کی نجاست کو دور کرنے کے لیے جو ٹیشو استعمال ہوتا ہے حقیقت میں وہ ایک قسم کا کاغذ ہی ہوتا ہے اور اس میں ایک قسم کی خشبو کی ملاوٹ بھی ہوتی ہے اور اس میں نجاست کو دور کرنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے، لھذا ایسے ٹیشو کے ذریعہ جس بچہ کی نجاست کو دور کیا جائے بدبو اور نجاست کے اثرات باقی نہ ہو اور وہ بچہ کسی کی گود میں بیٹھ جائے تو کپڑا اور جس کی گود بیٹھا ہے اس کا جسم بھی ناپاک نہیں ہوگا ۔
يجوز استنجاء بأوراق البياض الخالي عن ذكر الله تعالي. بغية المسترشدين (370)
قال اصحاب الفقه المنهجي
يجوز استنجاء ……كالحجر والورق ونحو ذالك .الفقه المنهجي (1/45)
قال الامام النووي رحمه الله وفي معني الحجر…..فالع : لحصول الغرض به كالحجر .مغني المحتاج 1/77