فقہ شافعی سوال نمبر – 0155
سوال نمبر/ 0155
اگرکوئی فرض نمازٹرین یاہوائی جہازمیں اداکررہاہوتوقبلہ کی طرف رخ کاکیاحکم ہے؟
جواب :سفر کے دوران فرض نماز میں قبلہ کی تعیین شرط ہے.چاہے ٹرین یاہوائی جہازمیں نمازاداکی جاے،اور پوری نماز میں قبلہ کی طرف رخ کرنا ضروری ہے، دوران نماز اگر گاڑی کارخ قبلہ سے ہٹ جائے تو اس شخص پر ضروری ہے کہ وہ اپنے سینے کو فورا قبلہ کی طرف پھیردے تاکہ اسکی نمازدرست ہو جائے لیکن وہ اپنے سینے کو فورا قبلہ کی طرف نہ پھیرے.یاوہ ایسی جگہ ہوجہاں قبلہ کی طرف رخ تبدیل کرنامشکل ہوتواس صورت میں اس کی نماز باطل ہو جائے گی.پھرجب گاڑی کارخ اس طرح ہوجاے کہ قبلہ رخ پوری نمازپڑھناممکن ہو اس نمازکااعادہ کرلے. (منهاج الطالبين مع السراج 59) (مغني المحتاج 246/1)