فقہ شافعی سوال نمبر – 0157
سوال نمبر/ 0157
روزہ کی حالت میں خون ٹیسٹ اورخون دینے کاکیاحکم ہے؟
جواب: حضرت ابن عباس رض فرماتے ہیں کہ کہ اللہ کے رسول صلی الله علیہ وسلم نے روزہ کی حالت میں پچھنا لگایا ( بخاري 1938)
مذکورہ حدیث سے فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ روزہ کی حالت میں پچھنا لگاناجائز ہے لہذاپچھنالگانے سےاسکا روزہ نہیں توٹے گا.اسی طرح خون ٹیسٹ یاکسی کوخون دینے کے لئے خون نکالنے سے بھی روزہ نہیں توٹےگا. (المجموع 349/6)