فقہ شافعی سوال نمبر – 0168
سوال نمبر /0168
روزے کی حالت میں کولگیٹ ، منجن ، وغیرہ لگانے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں .؟
جواب: روزے کی حالت میں اگرکسی نے کولگیٹ، یا منجن لگایا اور اس کا کچھ حصہ تهوک کے ساتھ پیٹ میں چلا گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔
البتہ اگر اس کا صرف اثر یعنی مزہ حلق میں محسوس ہو تو روزہ نہیں ٹوٹے گا، اس اعتبار سے زوال سے پہلے اس شرط کے ساتھ کولگیٹ کرنا جائز ہے کہ اس کا ذرہ بهی حصہ اندر نہ چلا جائے اور زوال کے بعد مکروہ ہے، لیکن بہتر اور افضل بات یہ ہے کہ روزہ کی حالت میں کولگیٹ ، منجن وغیرہ استعمال کرنے سے احتیاط کرے۔
وَأَنْ يَتْرُكَ السِّوَاكَ بَعْدَ الزَّوَالِ، وَإِذَا اسْتَاكَ فَلَا فَرْقَ بَيْنَ الرَّطْبِ وَالْيَابِسِ، بِشَرْطِ أَنْ يَحْتَرِزَ عَنِ ابْتِلَاعِ شَيْءٍ مِنْهُ أَوْ مِنْ رُطُوبَتِهِ.
استعمال المعجون للصائم لا بأس به إذا لم ينزل إلى معدته ولكن الأولى عدم استعماله لأن له ينفذ إلى المعدة والإنسان لا يشعر به.
_____________(١) روضة الطالبين (٣٦٨/٢)
(٢) موسوعة الأحكام (٦٠٢)
*الفقه الإسلامى وأدلته (٦٦١/٢)
*فتاوى الصيام لابن جبرين (٦٤)