فقہ شافعی سوال نمبر – 0171
سوال نمبر/ 0171
اگر کوئی شخص دائم المرض (یعنی ہمیشہ کا بیمار) ہونے کی وجہ سے پورا مہینہ روزہ نہ رکھ سکا تو مکمل مہینہ کا ایک ساتھ اپنے روزہ کا فدیہ اداکرے گا یا روزانہ ہر روزہ کا ادا کرنا چاہیے ؟
جواب : دائم المرض یعنی ہمیشہ کا بیمار شخص پورے مہینہ کا فدیہ چاہے تو مہینہ مکمل ہونے کے بعد ایک ساتھ یا روزانہ کا فدیہ روزانہ بھی ادا کرسکتا ہے ایسے شخص کو دونوں باتوں کا اختیار ہے یاد رہے ہر روزہ کے بدلہ ایک مد چاول تقریباً چھ سو گرام فدیہ (اس شہر کا اناج )چاول یا گہیوں کا حساب لگائے گا (حوالہ الفتاوی الکبری لابن حجر 74/1)