فقہ شافعی سوال نمبر – 0177
سوال نمبر/ 0177
اگر کوئی لڑکا صبح صادق کے بعد بالغ ہوجائے تو اس صورت میں اس کے لئے روزے کا کیا حکم ہے ؟
جواب: اگر کوئی لڑکا صبح صادق کے بعد بالغ ہوجائے اور وہ روزہ کی حالت میں ہو تو اس بچہ پر اس روزہ کو مکمل کرنا ضروری ہے اور اس پر قضاء ضروری نہیں ہے .یہاں تک کہ اگر وہ روزہ کی حالت میں نہ ہو تو بھی اس پر قضاء ضروری نہیں ہے اور نہ ہی بقیہ دن بھوکا رہنا ضروری ہے۔ (منهاج الطالبين مع المغني 170/2)