فقہ شافعی سوال نمبر – 0178
سوال نمبر/ 0178
حاملہ اور دودھ پلانے والی عورتوں کے روزوں کا کیا حکم ہے ؟ کیا یہ عورتیں روزہ چھوڑ سکتی ہیں ؟
جواب : حضرت انس رض فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی نے حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے لیے روزہ نہ رکھنے کی اجازت دی ہے (سنن ترمذی:751)
حدیث پاک سے پتہ چلاکہ حاملہ یا دودھ پلانے عورت کیلئے یہ اجازت ہے کہ وہ مشقت کے وقت روزہ چھوڑ دے. جس کی تفصیل یہ ہے، کہ
١- اگر روزہ رکھنے سے اسے اپنی ذات کو نقصان پہنچنے کا خوف ہو ، یااپنے ساتھ ساتھ بچہ اورحمل کوبھی تکلیف کا اندیشہ ہوتو اس صورت میں وہ روزہ ترک کرے گی اور بعد میں اس پر صرف اس روزے کا قضا کرنا لازم ہوگا.
٢- اگر روزہ رکھنے سے اپنے بچے کو کوئی تکلیف ہونے کا خدشہ ہو اور اپنی ذات کوکسی قسم کی تکلیف کا اندیشہ نہ ہوتو ان کو روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہوگی. اور بعد میں چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا کرے گی اور ہر روزے کے بدلے ایک مد اناج(جو آج کل کے حساب سے تقریباً 600 گرام چاول کے برابر ہے ) کا فدیہ ادا کرے گی. (البیان للعمراني 3/473-474) (حاشیۃ البیجوری1/446)
قال الإمام العمراني رحمه الله:
وإن خافت الحامل والمرضع على أنفسهما.. أفطرتا، وعليهما القضاء، دون الكفارة، كالمريض.
وإن خافتا على ولديهما.. أفطرتا، وعليهما القضاء، وفي الفدية ثلاثة أقوال:
أحدها – وهو الصحيح -: أن عليهما الكفارة لكل يوم مد من طعام،(١)
قال الإمام البيجوري رحمه الله:
(الحامل والمرضع ان خافتا على أنفسهما) اي ولو مع الحمل في الأولى والولد في الثانية(ضررا يلحقهما بالصوم كضرر المريض أفطرتا وجب عليهما القضاء وإن خافتا على أولادهما)اي اسقاط الولد في الحمل وقلة اللبن في المرضع أفطرتا ووجب عليهما القضاء للإفطار والكفارة أيضاً . والكفارة أن يخرج عن كل يوم مد (٢)
_____________
(١)البيان (٤٧٩/٣)
(٢)حاشية البيجوري (٤٤٦,٤٤٧/١)
Fiqhe Shafi Question No/0178
What is the ruling on fasting for a pregnant and breastfeeding lady?
Ans; Hazrat Anas R.A narrated that the Messenger of Allah(peace ans blessings of Allah be upon him) permitted the pregnant and breastfeeding woman to skip the fast.. (Sunan Tirmidhi 751)
From this hadeeth we come to know that it is permissible for a pregnant and breastfeeding woman to skip the fast in a state of critical conditions and the conditions are as follows;
1)If there is a fear of causing harm to self in a state of fasting or there is a chance of causing problem to the foetus then in this situation she may skip the fast and later making up this missed fast will be compulsory..
2)If there is fear of causing harm to the foetus and there isnt any fear of causing harm to oneself then she is permitted to skip the fast and later she may make up the fast and for each missed fast she may give one madd(approx 600grams of meal)as fidya..