فقہ شافعی سوال نمبر – 0204
سوال نمبر/ 0204
عید کی نماز کے لئے جاتے وقت اور آتے وقت الگ الگ راستہ کو اختیار کرنا بھی مشہور ہے.کیا یہ بات شرعا ثابت ہے؟
جواب: حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عید کے موقع پر(جاتے آتے وقت ) الگ الگ راستوں کو اختیار کرتے تھے (بخاری:986)
اس حدیث کی روشنی میں فقہاء نے عید کی نماز کے لیے جاتے وقت طویل راستہ کو اختیار کرنا اور واپسی میں مختصر راستہ کو اختیار کرنا مستحب قرار دیا ہے.
وَأَن يذهب للصَّلَاة فِي طَرِيق طَوِيل مَاشِيا بسكينة وَيرجع فِي آخر قصير (الإقناع في حل الفاظ ابي شجاع ١/ ٣٨٩)
Question no/0204
People usually walk through different roads while going and returning from Eid prayers..Does sharia approve this custom?
Ans; Hazrat Jabir R.A narrated that On the day of Eid,”the Prophet(peace and blessings of Allah be upon him)used to return(after offering the Eid prayer)through the way different from that by which he went” (Sahih Bukhari 986)
In the light of this hadees the jurists (fuqaha) concluded that it is mustahab to prefer the long route while going and short route while returning for Eid prayer..