فقہ شافعی سوال نمبر – 0210
سوال نمبر/ 0210
شوال کے چھ روزے رکھنے کا کیا حکم ہے؟ اور اس کی کیا فضیلت ہے؟
جواب:۔ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے رمضان کے روزے رکھنے کے بعد شوال کے چھ/ 6 روزے رکھے تو گویا اس نے زمانہ بھر کے روزے رکھے. (مسلم:1164)
جس کا مطلب یہ ہے رمضان کے تیس اور شوال کے چھ روزوں کی تعداد چھتیس (36) ہوتی ہے اور اللہ تعالی ایک نیکی کا اجر دس گنا بڑھا کر دیتے ہیں. اس اعتبار سے جس نے چھتیس روزے رکھے گویا اس نے سال کے تین سو ساٹھ دن روزے رکھے. لہذا جو ہر سال کے چھتیس روزے کا اہتمام کرے گویا ثواب کے اعتبار سے پوری زندگی روزے رکھنے کے قائم مقام ہوگا.
فقہاء نے مذکورہ حدیث کی بنیاد پر شوال کے چھ روزوں کا استحباب نقل کیا ہے. نیز ان روزوں کو مسلسل رکھنا افضل ہے. اگر مسلسل رکھنا ممکن نہ ہو تو شوال کے پورے مہینہ میں متفرق طور پر بھی رکھنے کی گنجائش ہے.
أَمَّا حُكْمُ الْمَسْأَلَةِ فَقَالَ أَصْحَابُنَا يُسْتَحَبُّ صَوْمُ سِتَّةِ أَيَّامٍ مِنْ شَوَّالٍ لِهَذَا الْحَدِيثِ قَالُوا وَيُسْتَحَبُّ ان يصومها متتايعة فِي أَوَّلِ شَوَّالٍ فَإِنْ فَرَّقَهَا أَوْ أَخَّرَهَا عن أول شَوَّالٍ جَازَ وَكَانَ فَاعِلًا لِأَصْلِ هَذِهِ السُّنَّةِ لِعُمُومِ الْحَدِيثِ وَإِطْلَاقِهِ (المجموع 6 /401)
Question No/0210
What does the sharia say regarding fasting 6 days of shawwal?
Ans; Hazrat Abu Ayyub Ansari R.A narrated that the messenger of Allah (sallallahu alaihi wasallam) said;”Whoever fasts the month of Ramadhan and then follows it with six days of fastings during the month of shawwal will be as if he has fasted for the year” (muslim 1164)
It means thirty days of fasting in Ramadhan and six days of fasting of shawwal ,it altogether makes 36 days and Allah increases the reward(ajar) of one good deed upto 10 times..according to which whoever fasts 36 days is like he has fasted 360 days of the year..Therefore,Whoever maintain these 36 fasts throughout his life is like he has fasted all the days of his life..
On the basis of this hadees fuqaha said that fasting six days of shawwal is mustahab..therefore fasting continuously without any interval is afzal..If it is not possible to fast the six days continuously then one can fast these six days separately throughout the month of shawwal..