فقہ شافعی سوال نمبر – 0230
سوال نمبر/ 0230
حج کے موقع پر بہت سے ٹور والے حاجیوں کو مدینہ میں آٹھ دن رکھتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ مسجدنبوی میں چالیس نمازیں باجماعت ادا کرنا ہے. اس کی بڑی فضیلت ہے.شرعا اس کی کیا حقیقت ہے؟
جواب: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسجد حرام کے علاوہ میری اس مسجد میں ایک نماز پڑھنا دیگر مساجد کے مقابلہ میں ایک ہزار نمازوں کے برابر ہے (مسلم:3374)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ص نے فرمایا جو شخص میری اس مسجد میں چالیس نمازیں پے درپے باجماعت اس طرح ادا کرے کہ ایک نماز بھی فوت نہ ہو تو اس کے لیے جہنم سے برات اور قیامت کے دن نجات لکھ دی جاتی ہے۔ (مسنداحمد:12123)
ان احادیث سے پتہ چلا کہ مسجد نبوی میں نماز ادا کرنا بڑی فضیلت کا کام ہے اسی لئےفقہاء نے لکھا ہے کہ مدینہ میں مدت اقامت کے دوران چاہے وہ آٹھ دن ہو یا اس سے زيادہ ہو یا کم ساری نمازوں کو مسجد نبوی ہی میں ادا کرنے کی کوشش کرنا چاہیے اور مسجد میں داخل ہوتے ہی اعتکاف کی نیت کرنا چاہیے. (المجموع:8/203)
قال الإمام النووي رحمه الله:
يَنْبَغِي لَهُ مُدَّةَ إقامَتِهِ بِالمَدِينَةِ أنْ يُصَلِّيَ الصَّلَواتِ كُلَّها فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ ويَنْبَغِي لَهُ أنْ يَنْوِيَ الِاعْتِكافَ فِيهِ كَما فِي سائِرِ المَساجِدِ(١)
_____________(١) المجموع (٢٠٣/٨)
Question No/0230
During the days of Hajj, most of the tour guiders make the pilgrims to stay at Madina for 8 days and say that performing 40 prayers with congregation(jamaat) at Madina is of great significance. What does the sharia say regarding this?
Ans: Hazrat Abu huraira R.A narrated that the Prophet (peace and blessings be upon him) said: One Prayer in my mosque is equal to one thousand prayers of other mosques except Masjid al Haram.. (Muslim:3374)
Hazrat Anas bin Malik R.A narrated that the Prophet sallallahu alaihi wasallam said: Whoever performs 40 prayers consecutively with the congregation(jamaat) in my mosque in such a way that none of his prayer misses..Then it will be written that he will be safe from Hell and liberated during the day of Resurrection.. (Musnad ahmed:12123)
In accordance to these hadees we get to know that performing prayers in Masjid al nabwi is of great significance.. So the scholars (fuqaha) have written that, During the stay at Madina either 8 days or more or less to it, people must try to perform all the prayers at Masjid al nabwi and also they must make the niyah of etikaaf while entering the Masjid..