فقہ شافعی سوال نمبر – 0255
سوال نمبر/ 0255
قربانی کے جانور کو ذبح کرتے وقت جس شخص کی جانب سے قربانی کی جارہی ہے اس شخص کا نام لینا ضروری ہے یا نیت کافی ہے؟
جواب:۔ قربانی کے جانور کو ذبح کرتے وقت جس شخص کی جانب سے کی جارہی ہے اس کا نام لینا ضروری نہیں. قربانی کرنے والے کی نیت ضروری ہے اور یہ نیت ذبح کے قبل ہو تب بھی درست ہے.اگر وکیل کو سپردگی کے وقت بھی نیت کرلے تو کافی ہوگا-
امام نووی فرماتے ہیں
ولو وكله ونوی عند الذبح الوکیل کفی ذلک ولا حاجة الي نية الوكيل بل لو لم يعلم الوكيل انه مضح لم يضر (المجموع 8/299)
امام وهبة الزحيلي فرماتے ہے
ولیس علی الوکیل ان یقول عند الذبح عمن لان النية تجزي و ان ذكر من يضحي عنه لان النبي صلي الله عليه و سلم حينما ضحي اللهم تقبل من محمد و ال محمد وامة محمد (موسوعة الفقه الاسلامي 3/625)
Question no/ 0255
Is it necessary to utter the name of a person on whose behalf Qurbani is to be done?? Or is it sufficient to make just the niyyah?
Ans; It is not necessary to utter the name of a person on whose behalf qurbani is being done…But it is necessary for the one doing the qurbani to make the niyyah..If the niyyah is made before slaughtering then also it is acceptable..If the niyyah is made while handing the sacrificial animal to someone, even then it will be sufficient ..