فقہ شافعی سوال نمبر – 0258
سوال نمبر/ 0258
عام طور پر قربانی کے جانور ذبح کرنے کے لئے دوسرے کو بلایاجاتا ہے اور ذبح کے بعد کچھ رقم بھی دی جاتی ہے. شرعاً اس رقم کا لینا یا پہلے ہی ذبح کی اجرت متعین کرنا درست ہے یا نہیں؟
جواب:۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم نے مجھے حکم دیا کہ میں ذبح کے وقت جانور کے پاس رہوں اور اسکے چمڑے کو تقسیم کروں اور قصائی کو اس میں سے کچھ نہ دوں. حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ ہم قصائی کو اپنی طرف سے اجرت دیتے تھے۔
(مسلم 1317)
اس حدیث سے فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ قصائی یا ذبح کرنے والے کو قربانی کے جانور میں سے کوئی چیز بطور اجرت کے دینا درست نہیں ہے. ہاں اپنی طرف سے کچھ دے سکتے ہیں۔حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے۔
"نحن نعطیہ من عندنا” کہ ہم ذبح کرنے والے کو اپنی طرف سے دیتے تھے. اپنی طرف پیسہ وغیرہ دینا صحیح ہے
امام نووی فرماتے ہیں۔
فی الاکل من التضحية والهدي المتطوع بها……ولا ان يعطي الجزار شياًمنهما اجرة له بل مئونة الذبح علي المضحي والمهدي كمئونة الحصاد (روضة الطالبين (2/490)
Question no/ 0258
Usually some people are appointed to slaughter the animal and they are paid with some amount after the slaughter.. Is it permissible in shariah to accept the amount or is it correct to determine the amount before slaughter?
Ans; Hazrat Ali R.A narrated that Prophet(peace and blessings be upon him) commanded me to stay near the animal while slaughtering and to distribute its skin and other parts and do not give any of these to the butcher.. Hazrat Ali R.A said that we used to pay wages to the butcher… (Muslim 1317)
Based on this hadees jurists ( fuqaha) said it is not acceptable to give any part of the slaughtering animal to the butcher as wages..But it is permissible to give something from their own .. Sayings of Hazrat Ali R.A…
we used to give something to the butcher..Therefore It is correct to give some money etc to the butcher..